Advertisement

نظام عدل کی سب سے بڑی عدالت ایک شخص کے خوف کی بنیاد:اوریا

"پاکستان کے پورے نظامِ عدل کی سب سے بڑی عدالت جو بنائی گئی ہے، وہ صرف ایک آدمی کے خوف کی بنیاد پر، پاکستان کے پورے نظامِ عدل کا مذاق اڑانے پر تیار ہے کہ ہم نے صرف ایک شخص کو انصاف فراہم نہیں کرنا۔ چھوڑ دیں کہ وہ وزیراعظم تھا، کیا دنیا میں کسی نے اتنی بڑی سیلیبریٹی کے ساتھ اس قسم کا سلوک کیا ہے؟ جن لوگوں نے آئین کی چھبیسویں اور ستائیسویں ڈرافٹ کی تھی، ان کو معلوم تھا کہ ہم پاکستان سے نظامِ عدل کا گلہ گھونٹ رہے ہیں، ان کو معلوم تھا ہم ایسی عدالت بنا رہے ہیں کہ حکومت جس طرح کا فیصلہ چاہے گی، وہی عدالت کرے گی"۔اوریا مقبول جان
Loading X post…
Open original post on X

"مجھے تو سپریم کورٹ پر ترس آ رہا تھا۔ کوئی سرکاری افسر، کوئی آئی جی جیل خانہ جات، کوئی ہسپتال والے، کوئی جواب دینے سپریم کورٹ نہیں آیا۔ سپریم کورٹ سے فائلیں اٹھا کر لے گئے اور سپریم کورٹ ہاتھ ملتی رہ گئی کہ اب کیا ہو گا۔ سپریم کورٹ میں ایک بے بسی کا منظر تھا، جو پاکستان کی تاریخ میں اس سے پہلے ہم نے کبھی نہیں دیکھا"۔ قادر مندوخیل
Loading X post…
Open original post on X

"جس نظام کی سہولتکاری سے فارم 47 کے تحت آپ اسمبلیوں میں پہنچے تو وہی نظام آج کھڑے ہو کر آپکو کہہ رہا ہے کہ یہ نظام تو collapse کر گیا ہے، آپکو لانیوالے ہی آپکو پیغام دے رہے ہیں کہ یہ نظام چل نہیں سکتا، چونکہ آپ کٹھ پتلی بن کر آئے تو اب آپ بھی بھگتیں، 78 سال سے یہ نظام تو کسی کو ہضم نہیں کر سکا، چلنے ہی نہیں دیتا، یہ حکمران عوام میں سیاسی سودا بیچنے کیلئے صرف سیاسی شہید بننے کیلئے تھوڑی مزاحمت کریں گے جبکہ دوسری طرف یہی کہیں گے کہ جو آپکی مرضی ہے وہی کریں"- عاصمہ چوہدری
Loading X post…
Open original post on X
​