راولپنڈی: ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کا بھارت کے ناکام خلائی مشن پر کہنا ہے کہ مشن چندریان کی ناکامی کا الزام اب بھارت کس کودےگا؟ کیا ناکامی کی وجہ مقبوضہ کشمیرکے معصوم عوام ہیں؟
میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ذاتی اکاﺅنٹ سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں بھارتی خلائی مشن کی ناکامی پر کہا ہے کہ کیا چندریان مشن کی ناکامی کے پیچھے مسلمانوں یا کسی اوراقلیت کا ہاتھ ہے؟ کیا انڈین سیٹلائٹ کی درست سمت میں لینڈنگ نہ کرنے کی ذمہ دارآئی ایس آئی ہے؟
میجرجنرل آصف غفور نے کہا کہ کیا ہندوتوا کے خلاف بلند آوازوں نے مشن چندریان کو چکناچور کردیا؟ چاند کو اکیلا چھوڑیں، ہندوتوا کہیں بھی نہیں لے کر جاسکتی، مشن چندریان کی ناکامی کاالزام اب بھارت کس کودےگا؟۔
واضح رہے کہ بھارت کی چاند پر اترنے کی دوسری کوشش بھی ناکام ہوگئی ہے اور خلائی مشن کا رابطہ چاند پر لینڈنگ سے چند منٹ پہلے منقطع ہوگیا۔ جس کے بعد وزیراعظم نریندر مودی مایوس ہوکر خلائی مرکز سے چلے گئے۔
بھارتی سپیس ایجنسی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ وکرم لینڈر معمول کے مطابق مشن پر رواں دواں تھا لیکن چاند کی سطح سے 2.1 کلومیٹر کے فاصلے پر رابطہ منقطع ہوگیا، اس سلسلے میں ڈیٹا کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
چاند پر لینڈنگ کا منظر دیکھنے کےلئے بھارتی وزیراعظم مودی بھی سپیس ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر میں تھے ، جب انہیں بتایا گیا کہ سگنل منقطع ہوگیا ہے تو مودی مایوس ہوکر وہاں سے چلے گئے۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق بھارت کا چاند مشن بظاہر ناکام ہوگیا ہے، وہ چاند کے قطب جنوبی پر لینڈنگ کرنے والا پہلا ملک بننا چاہتا تھا۔ اس سے قبل 2008 میں بھی بھارت کا چاند مشن ناکام ہوگیا تھا جب کہ امریکا، روس اور چین چاند کی سطح پر کامیاب لینڈنگ کرچکے ہیں۔
ناکام مشن چندریان, اب بھارت کس کوالزام دے گا؟ میجرجنرل آصف غفور
راولپنڈی: ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کا بھارت کے ناکام خلائی مشن پر کہنا ہے کہ مشن چندریان کی ناکامی کا الزام اب بھارت کس کودےگا؟ کیا ناکامی کی وجہ مقبوضہ کشمیرکے معصوم عوام ہیں؟ Well done @isro Who to blame: 1. Under siege innocent Kashmiris of IOJ&K? 2. Muslims & minorities of […]
urdu.aaj.tv