نامعقول وجوہات پر کاغذات مسترد کرنا انتخابی عمل کی شفافیت پر سوالات اٹھاتا ہے، پرویز الٰہی کیس میں جسٹس منصور علی شاہ کا فیصلہ
سپریم کورٹ آف پاکستان میں آج سابق وزیراعلیٰ پنجاب وصدر پی ٹی آئی چوہدری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کے بعد پرویز الٰہی کو انتخابات لڑنے کی اجازت دیدی ہے۔
عدالت نے پی پی 32 گجرات سے پرویز الٰہی کو انتخابات لڑنے کی اجازت دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو ہدایت کی ہے کہ ان کا نام اور انتخابی نشان بیلٹ پیپر پر چھاپا جائے۔
پرویز الٰہی کی درخواست پر جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس منصور علی پر مشتمل بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ پرویز الٰہی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ایک ہی وقت میں پرویز الہٰی، قیصرہ الہٰی مونس الہٰی کی ان ڈکلیئرڈ جائیداد نکل آئی ہے، فیصلہ بھی نہیں دیا کہ کہیں چیلنج نہ کر لیں۔ جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیئے جائیدادیں پوچھنے کا مقصد انتخابات جیتنے سے پہلے اور بعد اثاثے دیکھنا ہوتا ہے۔
جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا پرویز الٰہی پر جو اعتراض لگایا گیا ہے اس کا ازالہ بعد میں بھی ہو سکتا ہے۔ پرویز الٰہی کے وکیل فیصل صدیقی نے کہا عدالت وضاحت کر دے تو پھر ایسے بیوقوفانہ اعتراضات نہ لگیں۔ جسٹس جمال مندوخیل نے کہا وہ کوئی اور طریقہ نکال لیں گے جس پر عدالت میں قہقہے گونج اٹھے۔
جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کہا کہ لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کی جائیں، ایسا تاثر نہیں جانا چاہیے کہ سب کچھ ایک سیاسی جماعت کیساتھ ہو رہا ہے۔سپریم کورٹ نے PP-32 گجرات کی حد تک پرویز الٰہی کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دیتے ہوئے ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے کیس کا فیصلہ جاری کر دیا ہے۔
سینئر صحافی عامر سعید عباسی نے چوہدری پرویز الٰہی کیس میں عدالت کی طرف سے جاری تحریری فیصلہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا: انتخابی عمل جمہوریت کی روح ہے، جمہوریت کا بنیادی اصول ہے کہ اقتدار عوام کے ہاتھ میں ہوگا الیکشن عوام کو جمہوری عمل میں شرکت اور نمائندوں کے انتخاب کا موقع دیتے ہیں!
Loading X post…
Open original post on Xسینئر کورٹ رپورٹر ثاقب بشیر نے اپنے پیغام میں لکھا: نامعقول وجوہات کی بنا پر کاغذات نامزدگی مسترد کرنا انتخابی عمل کی شفافیت پر سوال اٹھاتا ہے ، سپریم کورٹ کا چوہدری پرویز الٰہی کیس میں فیصلہ!
Loading X post…
Open original post on X- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/athak1m13h.jpg
Advertisement





