نیب کی جانب سےسزا یافتہ افراد کی نااہلی کی مدت 10 سال مقرر کرنے سے متعلق اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سزا یافتہ افراد کی نااہلی کی مدت 10 سال مقرر کرنے کی درخواست پر نیب کو فوری طور پر ریلیف نا مل سکا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپیل کو 4 جنوری کو سماعت کیلئے مقرر کردیا ہے۔
قبل ازیں نیب کی مرکزی اپیل پر جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ثمن رفعت پر مشتمل بینچ نے سماعت کی، اس موقع پر نیب کے سینئر اسپیشل پراسیکیوٹر محمد رافع عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ بلوچستان میں فائق علی جمالی کے خلاف 9 ریفرنسز پر فیصلہ ہوا تاہم الیکشن کمیشن کے سامنے سنگل بینچ کا فیصلہ پیش کیا جارہا ہے۔
عدالت نے اسپیشل پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ نیب کی جانب سے متفرق درخواست دائر کیوں کی گئی؟ نیب پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ کاغذات نامزدگی پر اپیلیں دائر کرنے کی کل آخری تاریخ ہے۔
عدالت نے اسپیشل پراسیکیوٹر کے دلائل مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارا مسئلہ نہیں ہے، ہم پرسوں مرکزی اپیل کے ساتھ ہی متفرق درخواست سنیں گے۔
خیال رہے کہ نیب کی جانب سے سزا یافتہ افراد کی نااہلی کی مدت 5 سال مقرر کرنے سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل بینچ کے خلاف اپیل دائر کی گئی تھی اور موقف اپنایا گیا تھا کہ سزا یافتہ افراد کی نااہلی کی مدت 10 برس مقرر کی جائے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/5ihccnccdssaa.png
Advertisement





