سابق وفاقی وزیر داخلہ راناثناء اللہ نے کہا ہے کہ نواز شریف وطن واپس آنے کے بعد مینار پاکستان پر خطاب کریں گے اور اس تقریر میں وہ کسی فرد کو تنقید کا نشانہ نہیں بنائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے نجی خبررساں ادارے کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف وطن واپسی پر جو تقریر ہوگی اس کا محور صرف قومی مسائل ہوں گے، ان مسائل کو حل کرنے کی فی الحال اشد ضرورت ہے۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نواز شریف کے اپنے بیانیے سے پیچھے ہٹنے والی باتوں میں کوئی صداقت نہیں ہے،ابھی تو عملی اقدامات کا وقت ہی نہیں آیا تو پھر بیانیے سے پیچھے ہٹنے کی بات کیسے ہوسکتی ہے؟ اگر وہ ہر تقریر میں دو چار افراد کا نام لیں تو ہی ثابت ہوگا کہ وہ اپنے بیانیے پر قائم ہیں؟
انہوں نے مزید کہا کہ چند لوگوں کا نام نا لینے سے یہ اندازہ لگانا غلط ہے کہ وہ اپنے بیانیے سے ہٹ گئے ہیں،ذاتی انتقام کے بجائے ہماری اولین ترجیح پاکستان کی بہتری ہے، ہماری جدوجہد کا محور عام عوام کی مشکلات کو آسان کرنا ہے، ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ آج بھی زندہ ہے۔
رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ آج ملک کی معاشی بدحالی کی وجہ 2017کا اسٹیبلشمنٹ کا کردار ہے، آج جو کچھ ہم بھگت رہے ہیں یہ سب کچھ اسی سیاسی کردار کا خمیازہ ہے، ملک کی جو حالت ہے ایسے میں ذاتی انتقام پر دھیان دینا ملک کے ساتھ زیادتی ہوگی۔
رانا ثنا نے نواز شریف کی واپسی پر نواز شریف کے جلسے میں 4، 5لاکھ افراد کے شریک ہونے کا بھی دعویٰ کر دیا۔
حیا اڑ گئی اس پارٹی کی۔ میاں سپر مین تھا ؟جیل سے جن کے پاوں پکڑ کر فرار ہوا ان کو نشانہ بنانے کی اوقات ہے اس کی؟ ان کو نشانہ بنانا بنتا ہے جنہوں نے اس کی مدد کی