Advertisement

میری وطنی مقتدرہ ہر جگہ، ہمہ وقت موجود ہے اور قادرِ مطلق ہے۔ حفیظ اللہ نیازی

عمر ساری تو کٹی ہے عشقِ بتاں میں، مومن!
میری وطنی مقتدرہ ہر جگہ، ہمہ وقت موجود ہے اور قادرِ مطلق ہے۔ اس کا اندازہ مجھے ہمیشہ سے رہا ہے۔ جب بھی میں ملکی مقتدرہ کے کسی پہلو کو آڑے ہاتھوں لیتا تھا تو اکثر جان ہتھیلی پر میری ہوتی تھی، مگر جن لوگوں کو میرے مؤقف اور موقف سے ازخود فائدہ پہنچتا تھا، انہی کے اندر سے میرے خلاف مہم چلائی جاتی تھی یا وہ خوف زدہ ہو جاتے تھے۔

میں نے چونکہ ساری زندگی نہ کسی کو وضاحت دی ہے اور نہ ہی کبھی کسی کی پروا کی ہے۔ جو کچھ کہتا ہوں کرتا ہوں اپنے اپ کو مطمئن کرنے کے لئیے کرتا ہوں۔ اداروں، سیاسی جماعتوں اور ان سے وابستہ لوگوں کی ذہنی پیچیدگیوں سے کماحقہٗ آگاہی اور ان کی مکمل تفہیم رکھتا ہوں۔

چوہتر سالہ زندگی میں حکومتِ پاکستان سے نہ کبھی کوئی عہدہ طلب کیا ہے اور نہ ہی کوئی کاروبار کیا ہے۔ اب آخری عمر میں کیا خاک مسلمان ہوں گے!

پاکستان کی کسی سیاسی جماعت سے مجھے کوئی غرض نہیں۔ اگر میرے کسی فعل سے مجھے نقصان اور کسی سیاسی جماعت کو فائدہ پہنچا ہے تو میرا مقصد اعلیٰ و ارفع ہے۔ والد صاحب سے سو برس سے ورثے میں ملا میرا پیشہ اپوزیشن کرنا، راست اور حق بات کہنا ہے، چاہے اس کے لیے میری جان ہی کیوں نہ چلی جائے۔ اس کے علاوہ مجھے کچھ نہیں آتا۔

سیاسی جماعتیں خاطر جمع رکھیں، مجھے ان سے کوئی غرض نہیں رکھنی۔ اور وطنی مقتدرہ اگر سیاست میں گوڈے گوڈے ملوث ہے تو اس کے اس کردار کو بھی چمٹے سے یا دستانے پہن کر اٹھانے کا روادار نہیں ہوں۔
Loading X post…
Open original post on X
​