Advertisement

میانمار نے اقوام متحدہ کی ٹیم کا رخائن ریاست کا دورہ منسوخ کر دیا

میانمار نے اقوام متحدہ کی ٹیم کا رخائن ریاست کا دورہ منسوخ کر دیا
_98054098_troopsepa.jpg

میانمار کی حکومت تشدد زدہ ریاست رخائن میں کسی کو بھی جانے کی اجازت نہیں دیتی
اقوامِ متحدہ نے کہا ہے کہ میانمار کی حکومت نے اقوام متحدہ کی ٹیم کے رخائن ریاست کے ان کے دورے کو بغیر وجہ بتائے اچانک منسوخ کر دیا ہے۔
پچیس اگست کو رخائن ریاست میں روہنگیا شدت پسندوں کی جانب سے مبینہ طور پر حملوں کے بعد سے شروع ہونے والی فوجی کارروائی اور اس کے نتیجے میں ہونے والے تشدد اور نقل مکانی کے بعد اقوامِ متحدہ کا علاقے کا یہ پہلا دورہ ہوتا۔
'جو رخائن میں دیکھا وہ بالکل ایک ناقابل قبول سانحہ ہے'
روہنگیا مسلمانوں کا درد
میانمار فوج کی روہنگیا مسلمانوں کے خلاف کارروائی کے بعد وہاں موجود اقوامِ متحدہ کی امدادی کارکنوں کو جبراً نکال دیا گیا تھا۔
رنگون میں اقوامِ متحدہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ میانمار کی حکومت کی جانب سے اس دورے کی منسوخی کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔
پچیس اگست سے لےکر اب تک تقریباً چار لاکھ سے زیادہ روہنگیا مسلمان میانمار سے نقل مکانی کر چکے ہیں۔
سرحد عبور کرنے والے روہنگیا کا کہنا ہے کہ بودھ مشتعل ہجوم اور میانمار کی فوج مار پیٹ اور تشدد کی انتہائی وحشیانہ کارروائیوں اور ان کے دیہات کو آگ لگا کر ان کی آبادی کو نکالنا چاہ رہے ہیں۔ صحافیوں کی جانب سے لی گئی تصاویر اس بات کی تصدیق کرتی ہیں کہ بہت سے دیہات کو آگ لگائی گئی ہے۔
تاہم فوج کا موقف ہے کہ وہ صرف عسکریت پسندوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ اس ہفتے کے آغاز میں ان کا کہنا تھا کہ روہنگیا عسکریت پسندوں کے ہاتھوں مارے گئے 45 ہندؤوں کی ایک اجتماعی قبر ملی ہے۔
رخائن میں حالات کا اندازہ لگانا مشکل ہے کیونکہ وہاں تک رسائی کو انتہائی محدود رکھا گیا ہے۔
_98054097_fleeinggetty.jpg

پچیس اگست کے بعد سے روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش پہنچ رہے ہیں
_98054090_burnedvillagesafp.jpg

ان تصاویر میں شمالی رخائن میں فوجی آپریشن کے دوران جلائے گاؤں کی تباہی کا منظر دیکھا جا سکتا ہے
تاہم انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کام کرنے والی تنظیموں کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش بھاگ کر جانے والوں کے علاوہ رخائن میں ہی بہت سے لوگوں بے گھر ہیں اور لاکھوں کو خوراک اور طبی امداد کی اشد ضرورت ہے۔
روہنگیا اقلیت میں زیادہ تر مسلمان شامل ہیں اور انھیں میانمار شہریت نہیں دیتا اور انھیں غیر قانونی تارک وطن قرار دیتا ہے۔ رخائن میں بودھ لوگوں کی اکثریت ہے اور ماضی میں بھی یہاں مذہبی فسادات ہوتے رہے ہیں۔
بدھ کے روز اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیوفن دوجارک نے کہا تھا کہ اس دورے پر اقوام متحدہ کی ایجنسیوں کے سربراہان شرکت کرنے والے ہیں اور انھیں امید تھی کہ یہ اس علاقے تک قدرے آزادانہ رسائی کی جانب پہلا قدم ہوگا۔
جمعرات کو اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل اس معاملے پر بحث کرنے کے لیے نیو یارک میں اجلاس بلا رہی ہے۔
میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی کو عالمی برادری کی جانب سے ان کی حکومت کے اس معاملے پر رویے کے حوالے سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔
جمعرات کو برطانوی وزیرِ خارجہ مارک فیلڈ نے ان سے ملاقات کی اور ان سے استدعا کی کہ وہ رخائن میں تشدد ختم کرنے کی کوشش کریں۔
http://www.bbc.com/urdu/world-41432518
​
 
اقوام متحدہ کے دلالوں نے تباہی کونسل کو خبردار کیا ہے میانمار حکومت کے پاس موجود طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل مذہب انسانیت پر یقین رکھنے والے کسی بھی مہذب ملک کو نشانہ بنا سکتے ہیں لہذا چوبارے میں رہ کر ہی دھندا کیا جائے میانمار جا کر عزت کیوں داو پر لگاتے ہو​
 
The western countries have found terrorism only in Muslim countries but they are unable to see the Myanmar government brutalities on Rohingyas Muslims which created the humanitarian disasters in the region. There are several humanitarian and charitable organizations providing humanitarian and emergency relief services to the Rohingyas refugees in Bangladesh, SriLanka, and India.