Advertisement

مہلت ختم،پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری

5ptilotyreferance.jpg

وزیراعظم عمران خان نے بطور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارٹی کے منحرف اراکین قومی اسمبلی کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دیدی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے منحرف اراکین کو وضاحت کے لیے دیا گیا وقت ختم ہوگیا، جس کے بعد وزیر اعظم نے منحرف اراکین کے خلاف ریفرنسز دائر کرنے کی باضابطہ منظوری دے دی۔

پی ٹی آئی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے منحرف اراکین کے جوابات غیر معقول قرار دیتے ہوئے مسترد کردیے ہیں۔ تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے منحرف اراکین کیخلاف ریفرنسز دائر کرنے کی باضابطہ منظوری دے دی۔


اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ منحرف اراکین کیخلاف دستاویزی ثبوت بھی ریفرنسز کے ساتھ بھجوائے جائیں گے۔

اس حوالے سے مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان اور عامر محمود کیانی کے درمیان ملاقات بھی ہوئی جس میں چیئرمین تحریک انصاف کی ہدایات کی روشنی میں منحرف اراکین کے خلاف ریفرنسز تیار کیے گئے۔ منحرف اراکین کے خلاف دستاویزی ثبوت بھی ریفرنسز کے ساتھ بھجوائے جائیں گے۔

مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے آئین کے آرٹیکل 63-اے (ون) کے تحت ریفرنسز تیار کیے گئے ہیں، وزیراعظم نے بے ضمیر اراکین کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لانے
کی ہدایات دی ہیں۔

واضح رہے کہ منحرف اراکین کو یکم اپریل دن 12 بجے تک اپنی پوزیشن واضح کرنے کی مہلت دی گئی تھی۔
 
Advertisement
Advertisement
Asad Qaiser, wake up, read 2(A) of the constitution. Allowing the voting on the NCV is against Islam and you will have to answer to Allah. Postpone it till the investigation is completed on the conspiracy
 
بابر اعوان کہہ رہا ہے بے ضمیر اراکین کے خلاف کاروای ہوگی
دیکھنا کہیں بابراعوان اپنی ہی تشریف پر چھتروں کی بارش نہ کروا دے؟؟؟
بے ضمیروں کی بات جو ہورہی ہے
​