Advertisement

موٹرسائیکل سوار پر ڈنڈے برسانے والا ویگو سوار ساتھی سمیت گرفتار

21وفرگھنرجمج.png

گزشتہ روز منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں موٹرسائیکل سوار پر ڈنڈے برسانے والا ویگو سوار اپنے ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پنجاب پولیس کیجانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں گرفتار ملزمان کی تصاویر شیئر کی گئی ہیں اور کہا گیا ہے موٹرسائیکل سوار پر ڈنڈے برسانے والا وحشی درندہ اپنے ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزمان کی شناخت اذہان الرحمان اور فہد خان کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پنجاب پولیس کے مطابق ملزمان کو سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے اسلحہ اور ڈبل کیبن ڈالے سمیت گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان نے موٹرسائیکل سوار پر ڈنڈے برسانے اور بچیوں کو ہراساں کرنے کی تصویر بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی تھی۔

Loading X post…
Open original post on X

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان کے قبضے سے 2 رائفلز، میگزین اور سینکڑوں کی تعداد میں گولیاں برآمد کرلی ہیں، ساتھ ہی واقعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی کو بھی قبضہ میں لے لیا گیا ہے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعہ کے حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں پر تشدد اور انہیں ہراساں کرنے والے وحشی درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پرسامنے آنے والی ویڈیو میں ایک شخص کو ویگو ڈالے میں سے اتر کر موٹرسائیکل سوار کو اس کے اہلخانہ اور بچوں کےسامنے تشدد کا نشانہ بناتے دیکھا جاسکتا تھا، یہ ویڈیو وائرل ہونے پر پنجاب پولیس نے عوام سے ملزمان کی نشاندہی کرنے کی اپیل کی جس بعد آج پنجاب پولیس نے اطلاع ملتے ہی ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
 

Koi Khuda ka banda koi Wakeel koi NGO iss case ko agar follow up karay aur Make sure karay kah yeh Beghairat apnay anjaam tak pohnchain​