Advertisement

مونال ریسٹورنٹ سے متعلق کیس:ریکارڈ پیش نا کرنے پر چیف جسٹس کااظہاربرہمی

monalah11.jpg

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے مونال ریسٹورنٹ کی لیز سے متعلق کیس میں ریکارڈ پیش نا کرنے کے معاملے پر برہمی کااظہار کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے مونال ریسٹورنٹ کی لیز سے متعلق کیس کی سماعت کی، سماعت شروع ہوتے ہی چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل کو عدالت کا آخری حکم پڑھ کر سنانے کا حکم دیا جس پر اٹارنی جنرل یہ حکم نامہ پڑھا جس پر چیف جسٹس نے سوال کیا کہ ملٹری اسٹیٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے کون نمائندگی کررہا ہے؟

اس موقع پر ملٹری اسٹیٹ آفیسر سپریم کورٹ کے سامنے پوش ہوئے تو چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ مونال کے ساتھ ملٹری اسٹیٹ ڈائریکٹوریٹ کے ہونے والے معاہدے کا اصل ریکارڈ کہاں ہے؟ یہاں سب جھوٹ بولنے کیلئے آئے ہیں یا کوئی سچ بھی بولے گا؟ ریکارڈ پیش کریں ورنہ توہین عدالت کا نوٹس جاری کریں گے۔

چیف جسٹس نے مزید کہا یہ پہلا ملک ہے جہاں فوج اور سی ڈی اے ڈائریکٹوریٹ آپس میں لڑرہے ہیں۔

عدالت نے مونال اور آروی ایف ڈائریکٹوریٹ کے درمیان ہونے والے معاہدے اور دیگر دستاویزات کی اصل کاپیاں عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت عید کے بعد تک ملتوی کردی ہے۔