Advertisement

مولانا فضل الرحمان کا ہر وقت غصے میں رہنے والی شخصیت کو مشورہ


"مولانا فضل الرحمن کے مطابق تحریک انصاف میں رہنماؤں کی تعداد مسئلہ بن جاتی ہے۔ مولانا نے بتایا کہ ان سبھی رہنماؤں نے انہیں عمران خان کے ملکر آگے بڑھنے کیلئے پیغامات دیئے ہیں۔۔ان میں سے کوئی ایک پیغام ایسا نہیں جودوسرے سے ملتا ہو اورکسی ایک پیغام کی بھی تصدیق نہیں ہوسکی۔۔اور جو پیغام میں نے عمران خان کو دینا چاہا، وہ کبھی ان تک پہنچا ہی نہیں"۔ حبیب اکرم

"سہیل وڑائچ نے مولانا فضل الرحمن سے پاکستان کی ایک”طاقتور شخصیت“کے بارے میں پوچھا کہ انکے بارے میں کیا تاثر ہے؟اس پر مولانا نے کہا کہ انہوں نے اس شخصیت کو ایک بار کہا تھا کہ آپ ہر وقت غصے میں رہتے ہیں۔۔۔آپ کی گفتگو میں خاص طرح کی تیزی رہتی ہے۔۔پھر قرآن کی کچھ آیات کا حوالہ دیا جو غزوہ احد کے بارے میں ہیں۔۔ان آیات سے ثابت کیا کہ غصہ جتنا بھی ہواور جس پر بھی ہو، مشورہ فرض ہے اور اسکا حکم دیا گیا ہے۔۔مولانا نے اس شخصیت سے کہا کہ اگر آپ اتنے غصے میں رہیں گے تو لوگ آپ سے خوف کھاکر کبھی آپ کے سامنے سچ نہیں بولیں گے، بلکہ وہی کہیں گے جو آپکو پسند ہے۔۔اس پر اُس شخصیت نے کچھ نہیں کہا"۔ حبیب اکرم

"یہ کہہ دینا کہ عمران خان اُن( باہر بیٹھے افراد/وی لاگرز) کی وجہ سے جیل میں ہیں تو کیا ان لوگوں نے عدالتوں میں معاملات کو روکا ہوا ہے؟ کیا آئینی ترامیم وہ کر رہے ہیں؟ کیا خان صاحب پر ڈھائی تین سو مقدمات انہوں نے درج کئے ہیں؟ کیا انکی وجہ سے بشریٰ بی بی جیل میں ہیں؟۔۔یہ بات نہیں ہے۔۔خان صاحب، انکی اہلیہ اور جماعت کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے، وہ اِس نظام اور موجودہ حکمرانوں کی منشا سے ہورہا ہے۔۔اگر خان صاحب کی بہنوں کی ملاقات نہیں کروائی جاتی تو اڈیالہ جیل پنجاب حکومت کے انڈر ہے، وہ ملاقات نہیں کرواتے"۔ اطہر کاظمی
Loading X post…
Open original post on X


​