Advertisement

مولانا فضل الرحمان سے متعلق معاملہ اب ایجنڈہ آئٹم نمبر ون ہے:منیب فاروق

مولانا فضل الرحمان سے متعلق معاملہ اب ایجنڈہ آئٹم نمبر ون ہے، تاہم یہ دیکھنا باقی ہے کہ کیا وہ نیب کے دفتر میں پیش ہوں گے، ان کے خلاف انکوائری ہوگی اور انہیں جواب دینا پڑے گا، کیونکہ ماضی میں بھی ایسا معاملہ سامنے آیا تھا لیکن مولانا کے ردعمل کے بعد کارروائی پیچھے ہٹ گئی تھی۔

مولانا صاحب اس وقت شدید غصے میں ہیں اور ان کے ردعمل اور سوالات کی شدت بہت زیادہ ہے۔ مولانا نے جس انداز میں سخت مؤقف اختیار کیا ہے، اس سے لگتا ہے کہ انہوں نے طبل جنگ بجا دیا ہے، تاہم اب یہ دیکھنا باقی ہے کہ یہ معاملہ کس طرف جاتا ہے اور اس کا انجام کیا ہوتا ہے:منیب فاروق
Loading X post…
Open original post on X

مولانا نے الزام لگایا کہ دہشتگردی کے نام پر گورنر راج اور ایمرجنسی لگائی گئی، اور اب دہشتگردی کا۔موضوع بدل۔گیا ہے، افغانستان کے ساتھ قانون تجارت کا راستہ بند کر اپنی دو نمبری اور اسمگلنگ کا رستہ کھلا رکھا، یہ بہت بڑا الزام ہے۔
مولانا کے بیانات کے بعد ایسا لگتا ہے کہ ریڈ لائنز کراس ہو گئی ہیں، جبکہ وفاقی حکومت اور وزیر اطلاعات خاموش ہیں، اب سوال یہ ہے کہ ان معاملات پر وفاقی حکومت بیان دے گی یا صوبائی وزرا،
اگر مولانا فضل الرحمان کے خلاف انکوائری کھلتی ہے اور معاملات آگے بڑھتے ہیں تو کیا مسلم لیگ ن کی قیادت میں وفاقی حکومت اس کی ذمہ داری لے گی؟منیب فاروق
Loading X post…
Open original post on X
​
 

پی ٹی آئی لیڈرشپ (بیرسٹر گوہرخان، سلمان اکرم راجہ) اگر تھوڑی سی سیاسی بصیرت کا مظاہرہ کریں تو اس موقعے کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے اس کڑے وقت میں مولانا فضل الرحمٰن اور جے یو آئی کے حق میں بیان جاری کر دیں . اس ایک سیاسی بیان کا مستقبل میں بے پناہ سیاسی فائدہ ہو گا
سیاست اسی کو کہتے ہیں
​