- Joined
- Feb 19, 2014
- Posts
- 36,294
- Reaction score
- 42,080
- Points
- 218
"مولانا فضل الرحمان اگلے سیٹ اپ کو ٹارگٹ کر رہے ہیں۔ ان کا دباؤ ڈالنے کا مقصد یہ ہے کہ جو بھی اگلا سیٹ اپ بنے، اس میں ہمیں حصہ دیا جائے۔ یعنی اگر گورنر راج کے بعد گورنر ہی ان کا بنا دیا جاتا، تو مولانا کبھی انکار نہ کرتے۔ وہ مولانا، جنہوں نے پی ٹی آئی کی چند مخصوص خواتین کی نشستوں سے انکار نہیں کیا، ان کو آپ گورنر شپ آفر کرتے تو کیا یہ انکار کر دیتے؟ کبھی انکار نہیں کرتے۔ آئندہ سیٹ اپ میں بھی مولانا کو حصہ مل جاتا ہے، تو وہ کبھی انکار نہیں کریں گے اور ایک اتحادی کے طور پر چلیں گے۔ ان کا ماضی اس بات کا غماز ہے، تاریخ بھری پڑی ہے۔ عمر کے اس حصے میں آ کر آپ کہیں کہ مولانا تبدیل ہو گئے ہیں؟ یہ ممکن ہی نہیں ہے"۔ اسد اللہ خان
Loading X post…
Open original post on X"جو باتیں مولانا فضل الرحمان نے کی ہیں، اگر یہ بات پی ٹی آئی کا کوئی بندہ کرتا تو آج اسے غائب کر دیا جاتا، اس کا اتا پتا بھی نہ ہوتا۔ مولانا فضل الرحمان کو گرفتار کر کے دکھائیں، نہ آپ کو لگ پتہ جائے گا، دن میں تارے نظر آ جائیں گے"۔ نعیم حیدر پنجوتھہ
Loading X post…
Open original post on Xجب حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ سے سوال ہو سکتا کہ دو چادریں کیوں لیں، تو مولانا فضل الرحمان سے کیوں نہیں ہو سکتا؟۔۔ بابر نواز خان
Loading X post…
Open original post on X"مولانا فضل الرحمان جیسے بہترین اتحادی اور محسن، جو انہیں حکومت میں واپس لائے، انہیں زبردستی سیاسی دشمن بنانے کے لیے نیوٹن کا آئی کیو درکار ہے۔ جو جماعتیں تحریکِ انصاف کے ساتھ جانے کو تیار نہیں ہیں، انہیں زور زور سے دھکے لگائے جا رہے ہیں کہ جاؤ اُدھر (پی ٹی آئی کی طرف)"۔- ضیغم خان
Loading X post…
Open original post on X





