اسلام آباد: پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری اسد عمر نے جلسہ گاہ سے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پی ٹی آئی کا ووٹر دیگر سیاسی جماعتوں کے ووٹرز کی طرح غلام نہیں ہے بلکہ کارکردگی کی بنیاد پر فیصلہ کرتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جیسے ہی مولانا فضل الرحمن، آصف علی زرداری اور نواز شریف کے چہرے آئے ہیں پی ٹی آئی کا ووٹر جاگ گیا ہے۔
Loading X post…
Open original post on Xدوسری جانب سینیٹر فیصل جاوید آج ہونے والے امربالمعروف کے عنوان سے حکومتی جلسے سے متعلق دعویٰ کیا ہے کہ اس میں اب 10 نہیں بلکہ 15 لاکھ لوگ شرکت کریں گے۔
فیصل جاوید نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج یہاں نہ صرف پورے ملک سے بلکہ بیرون ملک سے بھی لوگ پہنچ رہے ہیں اور تو اور منحرف ارکان بھی واپس آنے لگے ہیں، یہ جلسہ تاریخ رقم کر دے گا۔
حکومتی سینیٹر نے کہا کہ مختیاریا گل ودھ گئی اے کیونکہ اس جلسے کا پورا کریڈٹ اپوزیشن کو جاتا ہے۔ کیونکہ ملک کے عوام پاکستان بچانے کیلئے عمران خان کے ساتھ ہیں اور یہ دیکھ کر اپوزیشن کی کانپیں ٹانگ گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان آج شام 4 بج کر 15 منٹ پر جلسے سے خطاب کریں گے۔ سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ آج وزیراعظم ایسا کارڈ لانے جا رہے ہیں جو کہ گیم چینجر ہوگا۔ اس کارڈ سے اپوزیشن کو لگ پتہ جائے گا۔
فیصل جاوید نے یہ بھی کہا کہ اب پاکستانیوں نے فیصلہ کرنا ہے کہ وہ کس کے ساتھ ہیں، حلقوں سے پتہ لگ ہی چکا ہوگا کہ عوام کس کے ساتھ ہیں۔ عمران خان نے تو یہی کہا تھا کہ میں ان کو این آراو نہیں دوں گا۔
انہوں نے اپوزیشن کو چیلنج دیا کہ جتنے لوگ یہاں موجود ہوں اپوزیشن اس سے آدھے ہی جمع کر کے دکھا دے اگر انہوں نے اتنے لوگ جمع کر لیے تو میں مان جاؤں گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/maulai1i11.jpg
Advertisement





