Pakistan ab sirf muhib watan pakistanio ki qatal gah hai.. jahan har ghaddar hakoomat main or fauj main or adlia main hai.....
تجھ کو کتنوں کا لہو چاہئے ائے ارضِ وطن جو تیرے عارضِ بے رنگ کو گلنار کریں کتنی آہوں سے کلیجہ تیرا ٹھنڈا ہوگا کتنے آنسو تیرے صحراؤں کو گلزار کریں
تیرے ایوانوں میں پُرزے ہوے پیماں کتنے کتنے وعدے جو نہ آسودۂ اِقرار ہوئے کتنی آنکھوں کو نظر کھا گئی بدخواہوں کی خواب کتنے تیرے شاہراہوں میں سنگسار ہوئے
بلا کشانِ محبت پہ جو ہوا سو ہوا جو مجھ پہ گذری مت اُس سے کہو، ہوا سو ہوا مبادا ہو کوئی ظالم تیرا گریباں گیر لہو کے داغ تو دامن سے دھو، ہوا سو ہوا
ہم تو مجبورِ وفا ہیں مگر ائے جانِ جہاں اپنے عشاق سے ایسے بھی کوئی کرتا ہے تیری محفل کو خدا رکھّے ابد تک قائم ہم تو مہماں ہیں گھڑی بھر کے ہمارا کیا ہے