Advertisement

موجودہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے ساتھ کوئی ریلیشن شپ نہیں،خان

14imrankharation.jpg

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے ساتھ کوئی ریلیشن شپ نہیں ہے، جنرل باجوہ نے ان کے ساتھ مل کر وہ کیا جو پاکستان کاکوئی دشمن بھی نہیں کرتا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نے پورا زور لگایا تھا کہ چوہدری پرویز الہیٰ ن لیگ کی طرف سے وزیراعلی بن جائیں مگر چوہدری پرویز الہیٰ نے ہم سے وفاداری نبھائی، ہمیں ان کی وفاداری کا صلہ دینا تھا، اب وہ ہماری پارٹی کا حصہ بن جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوئی ان سے پوچھے کہ کیوں سازش کرکے ہماری حکومت گرائی گئی، 17 سال کی تاریخ میں سب سے زیادہ معاشی کارکردگی ہماری حکومت نے دکھائی، بتایا جائے ہم ایسی کیا غلطی کررہے تھے جو ہماری حکومت گرائی گئی،ہماری حکومت تو گرادی مگر ان سے بھی معاملات نہیں سنبھالے جارہے، میں نے جنرل باجوہ کو بتایا تھا کہ ہماری حکومت کے خلاف سازش کامیاب ہوئی تو کوئی بھی معیشت نہیں سنبھال پائے گا۔


عمران خان نے کہا کہ جنرل باجوہ نے ان کے ساتھ مل کر وہ کیا جو پاکستان کا کوئی دشمن بھی نا کرتا، آپ دیکھ لیں گزشتہ برس اپریل میں ملک کہاں کھڑا تھا اور آج کہاں کھڑا ہے، ملک کے حالات کبھی ایسے نہیں رہے جیسے آج ہیں، انہوں نے ہماری معیشت کا بیڑہ غرق کرکے رکھ دیا، پاکستان ایک دلدل میں ڈوبتا جارہا ہے، ملک کو سری لنکا جیسی صورتحال سے بچانے کا واحد حل صاف و شفاف انتخابات ہیں۔
 

Hafiz —— Master ( MASHTAR ) ka putar hai ——- Apnay lalach aur ghurbat ko khatam karnay kay liye kuch kar sakta hai aur kuch bhi karnay se baz nahi aye ga —— Bajway Nadeem khusra RADHID Qadiani Faisal Naseer Qadiani ki tarah Pakistan ko apnay aqaon kay agay sale kar kay iss nay bhi maal 💰💰💰 tu bunana hai​

 
Last edited:
It is crucial for people to become aware of the situation before it is too late. A rogue military group has taken control of the country and is working for external powers to divide the nation and disarm its nuclear weapons. It is important for people to wake up and take action before it is too late