Advertisement

منی لانڈرنگ میں ملوث سلمان شہباز نامی اشتہاری این آر ٹو کے ذریعے صاف ہوگیا

15khanradamlonsswapsi.jpg

سابق وزیراعظم عمران خان نے وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کی خود ساختہ جلا وطنی کے بعد وطن واپسی پرردعمل دیدیا ہے، انہوں نے اس حوالے سے نبی اکرمﷺ کی ایک حدیث مبارکہ کا حوالہ بھی دیا۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اگر کوئی پاکستانی معیشت کی تباہی کی وجہ جاننا چاہتا ہے تو اس کیلئے محض دو واقعات ہی کافی ہیں۔

انہوں نے پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی کی گرفتاری کے معاملے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 75 سالہ سینیٹر اعظم سواتی کو زیرِحراست تشدد کا نشانہ بنایا گیا،انہیں انکے پوتے پوتیوں کےسامنے پیٹا گیا، انکےگھر کے ایک حصےکو گرا کر جبراً تالے چڑھائے گئے۔

عمران خان نے کہا کہ اعظم سواتی کے معاملے میں ہمارے دستور میں فراہم کردہ بنیادی انسانی حقوق کو صریحاً پامال کرتے ہوئے، قوانین کو مکمل طور پر نظر انداز کرکے درج کئے گئےدرجنوں مقدمات کے ذریعے انہیں ایک سے دوسرے صوبے میں گھسیٹنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

Loading X post…
Open original post on X

انہوں نے مزید کہا کہ اس کی دوسری طرف اربوں روپے کی کرپشن اور منی لانڈرنگ میں ملوث سلمان شہباز نامی ایک اشتہاری این آر ٹو کے ذریعے جھاڑ پونچھ کے بعد صاف ہوکر پاکستان لوٹ آیا ہے۔

Loading X post…
Open original post on X

عمران خان نے ان دونوں واقعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ رسولِ مکرّم ﷺکی وہ حدیثِ مبارکہ ہر کسی کے پیشِ نظر رہنی چاہئیے جس میں انہوں نے تنبیہ کی تھی کہ ناانصافی کیسے قوموں کو تباہی سے دوچار کرتی ہے!۔

عمران خان نے جو حدیث مبارکہ شیئر کی اس میں رسول اکرمﷺ نے فرمایا ہے کہ "تم سے پہلی قومیں اس لیے برباد ہوئیں کہ جب ان کا کوئی بڑا جرم کرتا ہے اسے چھوڑ دیا جاتا ہے اور جب کوئی معمولی آدمی جرم کرتا ہے تو اسے سزا دی جاتی ہے"۔
 
IK ne Mulk ke lia bohat qurbanian de dein hain..Bullets kha lein. Apnay log Shaheed ur zakhami hotay dekh lia.. Apnay logo ke upar torture. Kidnapped.. Jailo m band hotay dekh lia. Khud fake cases mein kabhi iss adalat mein kabhi uss adalat m khawar ho raha ha.
Jinho ne ghaddaro..Choro ke hawalay Mulk kia ha ab wo hi sambhalay Mulk ko.IK ko tension nahi leni chahay.Panjab ur KPK mein election karwa kar ye duno sobay apnay hath mein karay..simple..
 
Advertisement
15khanradamlonsswapsi.jpg

سابق وزیراعظم عمران خان نے وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کی خود ساختہ جلا وطنی کے بعد وطن واپسی پرردعمل دیدیا ہے، انہوں نے اس حوالے سے نبی اکرمﷺ کی ایک حدیث مبارکہ کا حوالہ بھی دیا۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اگر کوئی پاکستانی معیشت کی تباہی کی وجہ جاننا چاہتا ہے تو اس کیلئے محض دو واقعات ہی کافی ہیں۔

انہوں نے پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی کی گرفتاری کے معاملے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 75 سالہ سینیٹر اعظم سواتی کو زیرِحراست تشدد کا نشانہ بنایا گیا،انہیں انکے پوتے پوتیوں کےسامنے پیٹا گیا، انکےگھر کے ایک حصےکو گرا کر جبراً تالے چڑھائے گئے۔

عمران خان نے کہا کہ اعظم سواتی کے معاملے میں ہمارے دستور میں فراہم کردہ بنیادی انسانی حقوق کو صریحاً پامال کرتے ہوئے، قوانین کو مکمل طور پر نظر انداز کرکے درج کئے گئےدرجنوں مقدمات کے ذریعے انہیں ایک سے دوسرے صوبے میں گھسیٹنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

Loading X post…
Open original post on X

انہوں نے مزید کہا کہ اس کی دوسری طرف اربوں روپے کی کرپشن اور منی لانڈرنگ میں ملوث سلمان شہباز نامی ایک اشتہاری این آر ٹو کے ذریعے جھاڑ پونچھ کے بعد صاف ہوکر پاکستان لوٹ آیا ہے۔

Loading X post…
Open original post on X

عمران خان نے ان دونوں واقعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ رسولِ مکرّم ﷺکی وہ حدیثِ مبارکہ ہر کسی کے پیشِ نظر رہنی چاہئیے جس میں انہوں نے تنبیہ کی تھی کہ ناانصافی کیسے قوموں کو تباہی سے دوچار کرتی ہے!۔

عمران خان نے جو حدیث مبارکہ شیئر کی اس میں رسول اکرمﷺ نے فرمایا ہے کہ "تم سے پہلی قومیں اس لیے برباد ہوئیں کہ جب ان کا کوئی بڑا جرم کرتا ہے اسے چھوڑ دیا جاتا ہے اور جب کوئی معمولی آدمی جرم کرتا ہے تو اسے سزا دی جاتی ہے"۔

Banana republic of corrupt beggars and their illegal handlers.