Advertisement

منی لانڈرنگ: ایف آئی اے کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی درخواست مسترد

maulan11i1i.jpg


لاہور کی خصوصی عدالت نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ مقدمے کی روازنہ کی بنیاد پر سماعت کرنے کی وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ملزمان کو فرد جرم کی کارروائی کےلیے 25 مارچ کو طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق خصوصی عدالت کے جج اعجاز حسن اعوان نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ مقدمے میں ایف آئی اے کی درخواست پر سماعت کی ، اس موقع پر شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے جبکہ شریک ملزم محمد عثمان کے وکیل کی عدم موجودگی پر عدالت نےسخت برہمی کا اظہار کیا ۔

حمزہ شہباز کے وکیل کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا ، عدالت نےوکیل کی عدم موجودگی کی وجہ دریافت کی تو اس پر حمزہ شہباز کے وکیل اعظم نذیر تارڑ کے جونیئر وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وکیل اعظم نذیر تارڑ سپریم کورٹ میں مصروف ہیں ۔

ایف آئی اے عدالت نے کہا کہ اعظم نذیر تارڑ نے خود آج کیس رکھوایا تھا ۔ محمد عثمان کا وکیل کون ہے ، جونیئر نے جواب دیا کہ محمد عثمان کے وکیل اعظم نذیر تارڑ کی معاونت کر رہےہیں۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ درخواستیں دائر کرکےخود غائب ہوگئے ہیں جبکہ میں یہاں بیٹھا تاریخیں دیتا رہتا ہوں، بحث کریں یا درخواست واپس لیں ، کیا میں بیٹھا رہوں ، کچھ نہ کروں اور صرف تاریخیں ہی دیتا رہوں ؟۔

شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز نے موقف اختیار کیا کہ تفتیش کے دوران ایف آئی اے نے متعدد افراد سمیت 24 بنکرز کو شامل تفتیش کیا اور ان کے بیانات ریکارڈ کیے جن کی کاپیاں فراہم نہیں کی گئیں۔

جج نے استفسار کیا کہ کیا تفتیشی ٹیم نےبینک ملازمین کے بیانات قلمبند کئے َ، تفتیشی ٹیم کی جانب سے بتایا کہ بیانات قلمبند کئے مگر وہ چالان میں گواہ نہیں ہیں ۔

شہباز شریف کے وکیل نے بتایا کہ کچھ افراد کے جوڈیشل مجسٹریٹ میں بیانات ریکارڈ کرائے گئے ہیں ، چالان میں ان افراد کے بیانات کا ذکر تک نہیں ۔ایف آئی اے کی جانب سے بتایا گیا کہ جن افراد کے بیانات ہوئے وہ ہمارے گواہ نہیں ہیں ۔

شہباز شریف کے وکیل نے کہا کہ گواہ نہ بھی ہوں ، بیانات کی کاپیاں فراہم کرنا ایف آئی اے کی ذمہ داری ہے ۔
 
Ab app he bato jab judges tareekh per Tareek day rehay hain tu ab Imran khan ihtessab kessay karay?
Uss nay tu chor paker ker adalt main pessh ker deay hain.
Ab Judges he choron kay samnay ultay leat jain tu koe keya ker sakta ha?
 
Advertisement
یا تو کسی نسل کا جج ہے ، یا انتہائی خوفذدہ اور کمزور ہے یا حد سے زیادہ شریف ہے ، ہر بار بظاہر اعتراض اٹھاتا ہے مگر ہمیشہ پالتو کی طرح وکیلوں اور شریفوں کے پاوں تلے بیٹھ جاتا ہے ۔ قانون ، انصاف اور عدالتی وقار کی اسکے نذدیک کچھ وقعت نہیں۔۔ مہینوں سے یہی چل رہا ہے۔ فیس مقرر کی ہوئی ہے ، یا اسے شریف دھمکی دیتے ہیں کچھ سمجھ نہیں آتا کیا ہو رہا ہے۔

۔۔
خیر یہ جج جتنا بھی چالاک یا کمزور یا شریف ہو مگر اسلام آبادی کے فنکاروں سے اسکا کچھ مقابلہ نہیں ، وہ خود سے ہی واردات ڈالنے کے ماہر ہیں۔ وہ خوفذدہ نہیں ہیں بلکہ اس فلم کے خود ہی ڈائرکٹر ہیں ، مقصد وہی کہ مقدمہ لٹکاو ، اور مجرم کو بچاو ، عوام کو ذلیل و خوار کرو، قانون کا خون کرو اور افتخار چودھری کا نمک حلال کرو
​
 
Last edited:
every institute of pak is corrupt

sab miley hoye hein.