Bubber Shair
Chief Minister (5k+ posts)
- Joined
- May 18, 2015
- Posts
- 10,622
- Reaction score
- 9,147
- Points
- 113
فاتح پاکستان، غازی سعد رضوی کی فوج نے اپنے سپہ سالار کے جیل میں ہونے کے باوجود لاہور سے اپنا پہلا پڑاو اٹھانے کا فیصلہ کیا۔ فوج کی پیش قدمی کے پہلے مرحلے پر گھمسان کا رن پڑا اور دشمن افواج (پولیس،سیکیورٹی فورسز) کو پسپای پر مجبور ہونا پڑا۔ ہزاروں پیادوں پر مشتمل سپاہ اسلامی نے سکندر اعظم کے اختیار کردہ تاریخی راستے جی ٹی روڈ کو پکڑا۔ راستے میں آنے والے شہر فتح کرتی ہوی سپاہ آگے ہی آگے بڑھتی رہی، خبریں آرہی تھیں کہ اسلامی افواج نے "مرید کے" اور "سادھو کی" بھی فتح کرلیا ہے ۔ مال غنیمت کی لوٹ مار بھی جاری تھی اور اچھرہ میں زبردستی دوکانیں بند کروا کر اسلامی افواج نے یہ ثابت کردیا کہ چاہے وہ لاہور میں ہوں یا نہ وہ دوکانیں بند کروا سکتے ہیں۔ پیادہ افواج اپنے مفتوحہ علاقوں سے بسیں، ٹریکٹر اور دیگر سامان حرب بھی اکٹھا کرتی آگے بڑھتے ہوے کامونکی تک جا پنہچی۔ یہاں سپاہ نے شب بسری کے بعد آگے بڑھنا تھا
دوسری طرف غدار اسلامی سلطنت نے بھی لشکر کی فتوحات سے گھبرا کر بہت سارے مشیران اور ایک خاتون مشیر اول کی خدمات بھی حاصل کرلیں۔ سنا تھا کہ ایک مشیر کو قبر سے نکال کر بھی مشورے کیلئے لایا گیا۔ ساری رات مشورے جاری رہے اور پھر مشیر اول کے مشورے پر عمل کرنے کا طے پایا گیا
خاتون مشیر اول نے مشورہ دیا کہ اسلامی سپاہ نے چودہ سو سال پہلے خندق کھود کر بھی اپنی قوم کا دفاع کیا تھا لہذا ان کے حکم پر خندقیں کھودی جانے لگیں۔ یہ فیصلہ ابھی ہونا تھا کہ اگر اسلامی سپاہ خود حملہ آور ہوں تو کیا پھر بھی یہ ترکیب کارآمد ہوسکے گی؟
جی ٹی روڈ پر کئی خندقیں کھود دی گئیں سڑکیں تو پہلے ہی کم اوپر سے جو تھیں وہ بھی کھود دی گئیں مگر اسلامی سپاہ کا راستہ پھر بھی نہ رک سکا اور سپاہ ان خندقوں پر سے چلتی ہوی گوجرانوالہ کو فتح کرتی وزیرآباد جا پنہچی۔ وزیرآباد میں پڑاو کیا گیا دوسری طرف خندقوں والا طریقہ ناکام ہوتا دیکھ کر حکومت وقت نے رینجرز کو طلب کرنے کا حکم دیا۔ ادھر اسلامی سپاہ نے بھی اپنی حکمت عملی وقت کی مناسبت سے چینج کرنے کا فیصلہ کیا اور فی الحال مزید فتوحات سے گریز کی پالیسی اپنای۔ حکومت وقت مجبور ہوچکی تھی اور انہیں مزید پیش قدمی کی ضرورت بھی نہیں تھی۔ تمام مطالبات مان لئے گئے تھے لہذا اسلامی سپاہ نے وزیر آباد پارک میں ہی سیٹل ہونے کا فیصلہ کرلیا
اسلامی سپاہ کا ایک مطالبہ فرانس کا سفارت خانہ بند کرنے کا تھا جو اب ممبران اسمبلی کے ووٹوں سے ممکن ہوجاے گا۔ جی ہاں جب آپ کسی سفارت خانے کے سفیر یا اسکے متبادل کسی بھی افسر کو نکل جانے کا حکم دیتے ہیں تو وہ سفارت خانہ بند ہوجاتا ہے اس پر تالہ لگ جاتا ہے۔ اگر اس ملک کے حمایتی موجود ہوں تو کم از کم اٹھائیس ملکوں کے سفارت خانوں پر تالے لگ جاتے ہیں زیادہ سے زیادہ پچاس بھی ہوسکتے ہیں
خیر اس وقت حرامخور ممبران اسمبلی کی توندیں اور حرام کھای ہوی دولت کو وصولنے کا وقت آن پنہچا ہے۔ اگر فرانسیسی سفارت خانہ بند کرنے کی مخالفت کی گئی تو اسلامی سپاہ ہر ممبر اسمبلی کا اس کے حلقے میں گھیراو کرے گی اور جسدن یہ بل اسمبلی میں لایا جاے گا اسدن اسمبلی کو گھیر لیا جاے گا اور بل کی مخالفت کرنے والا رکن اسمبلی اپنے پاوں پر چل کر نہیں بلکہ مردہ نہلانے والے پھٹے پر لیٹ کرجاے گا۔ اسلامی سپاہ اس معاہدے پر حیرت انگیز طور پر خوش دکھای دیتی ہے کیونکہ ممبران اسمبلی سے اپنی مرضی کا فیصلہ کروانا تو رینجرز سے لڑنے کی نسبت کافی آسان کام ہے۔ کئی ایک ممبران نے تو ابھی سے گلدستے بھی تیار کرلئے ہیں۔ویسے تو رینجرز بھی سپاہ اسلامی کو روک نہ سکتی تھیں مگر اس کی ضرورت ہی پیش نہ آی اور کام ہوگیا
مشیر اول کا کہنا تھا کہ دیکھا اس کی کھدوای ہوی خندقیں سپاہ اسلامی کو روکنے میں کامیاب ہوئیں مگر دیگر مشیران کا کہنا ہے کہ یہ کریڈٹ ان کو جاتا ہے کیونکہ سپاہ اسلامی تو گوجرانولہ کی خندقیں پھلانگتی ہوی آ گئی تھیں ان کو فتح کا معاہدہ کرکے ہی روکا گیا ہے ورنہ وہ فتوحات کرتی فنی گالہ تک جاپنہچتیں

- Featured Thumbs
- https://i.dawn.com/primary/2016/03/56f8d79981d47.jpg