Advertisement

ملک بھر میں غیرقانونی تارکین وطن کے بے نامی اثاثوں کا انکشاف

gairqaan1i1he.jpg


ملک بھر میں غیرقانونی تارکین وطن کے بے نامی اثاثوں کا انکشاف ہوا,سیکورٹی اداروں کی جانب سے غیر ملکیوں کی بے نامی جائیدادوں کی شناخت کا عمل جاری ہے، ملک بھر میں غیرقانونی تارکین وطن کے بے نامی اثاثوں کا انکشاف ہوا۔

حکام کا کہنا ہے کہ31اکتوبر کے بعد فارن ایکٹ کی دفعہ تین ملک گیر سطح پر نافذ ہوگی,ڈیڈ لائن کے بعد جائیدادوں کو عدم فروخت پر ضبط کر کے نیلام کیا جائیگا, یکم نومبر کے بعد غیر قانونی باشندوں کو حراستی مراکز میں رکھا جائے گا۔

بلوچستان حکومت نے غیرقانونی طور مقیم افغان باشندوں کی وآپسی کیلئے چمن کے علاوہ قلعہ سیف اللہ اور چاغی میں بھی کراسنگ پوائنٹ کھولنے کا اعلان کردیا۔


نگران صوبائی وزیراطلاعات جان اچکزئی کا کہنا ہے چمن اور اسپن بولدک میں رہنے والے غیرقانونی تارکین وطن کو رعایت نہیں دے رہے ہیں,افوائیں بے بنیاد ہیں۔ جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ ریاست نے غیرقانونی طور پر مقیم افراد کو ملک سے بے دخل کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔

پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کا اپنے وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک کل 67 ہزار 980 افغان پناہ گزینوں کی اپنے وطن واپسی ہوچکی ہے۔

افغان شہری بذریعہ طورخم اور چمن بارڈر اپنے ملک واپس جارہے ہیں، 24 اکتوبر کو 3 ہزار 185 افغان باشندے واپس اپنے ملک چلےگئے,گزشتہ روز جانے والے 3 ہزار 185 افغان شہریوں میں 670 مرد، 593 خواتین اور 1922 بچے شامل ہیں۔
افغانستان روانگی کے لیے 103 گاڑیوں میں274 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی ہوئی۔


وفاقی حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو پاکستان چھوڑنے کے لیے 31 اکتوبر تک کی ڈیڈ لائن دی ہے جس کے بعد سے کئی خاندان واپس افغانستان جاچکے ہیں۔

افغان کمشنریٹ خیبر پختونخوا کے مطابق صوبے میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی تعداد 10 لاکھ ہے۔سات لاکھ 75 ہزار افغان غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہوئے، ان میں سے 3 لاکھ سے زیادہ وہ افغان شہری ہیں جو طالبان حکومت کے قیام کے بعد پاکستان آئے۔

خیبرپختونخوا میں رواں سال 3 ہزار 911 افغان باشندے مختلف جرائم میں ملوث پائےگئے ہیں۔
بلوچستان میں مقیم افغان باشندوں کی تعداد ساڑھے آٹھ لاکھ کے لگ بھگ بتائی جارہی ہے، ایک اندازے کے مطابق ان میں سے ڈھائی لاکھ غیر قانونی طور پر مقیم ہیں۔
 
... Afghaiyon k elawah aur kis mulk k log wapas ga,ay ?
Ye to bataya hi nahi.
Ya phir kisi mulk ka bashindah pakistan ko rehney k qabil samajhta hi nahi.