Advertisement

ملکی معاشی صورتحال، وزارت خزانہ اور ماہر معیشت عاطف میاں آمنے سامنے

15atifmianananananan.jpg

پاکستان کی آبادی اور معیشت کا سری لنکا اور گھانا سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا: ترجمان وزارت خزانہ

پاکستانی نژاد امریکی ماہر معیشت عاطف میاں نے چند دن پہلے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستانی معیشت کا سری لنکا اور گھانا سے موازنہ کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ: سری لنکا اور گھانا گزشتہ 2 سالوں کے دوران باضابطہ طور پر ڈیفالٹ کر گئے لیکن پاکستان ڈیفالٹ نہیں ہوا۔

پاکستان اور گھانا کی کرنسی کی قدر میں 50 فیصد کمی جبکہ سری لنکا کی کرنسی کی قدر میں ایک تہائی کمی ہوئی، دیکھا جائے تو پاکستان روپے کی قیمت میں سری لنکا کی کرنسی سے زیادہ کمی ہوئی۔

Loading X post…
Open original post on X

وزارت خزانہ کی طرف سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عاطف میاں کے بیانات پر سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا اور معاشی سوجھ بوجھ نہ ہونے پر شدید تنقید کی گئی ہے۔

وزارت خزانہ نے عاطف میاں کی طرف سے حکومتی معاشی پالیسیوں کو بے ہودہ قرار دینے اور پس پردہ ملک کو ڈیفالٹ قرار دینے کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں معاشی ماملات کی سمجھ بوجھ ہی نہیں ہے۔

وزارت خزانہ نے پاکستان کے سری لنکا اور گھانا کی کم آبادی و چھوٹی معیشتوں سے موازنہ کو غیرضروری، بے جا، اور غیر منطقی قراردیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی آبادی اور معیشت کا ان دونوں ممالک سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔ پاکستان میں معیشت کیسے چل رہی ہے اس بات کا موصوف کو علم ہی نہیں ، ان میں معیشت کی عملی بصیرت کا فقدان ہے۔

ترجمان وزارت خزانہ کے مطابق بنیادی طور پر عاطف میاں نے پاکستان کے قرضوں کے ڈھانچے کا تجزیہ کرنے کی زحمت ہی نہیں کی ۔ پاکستان کے قرضوں میں سکوک اور کمرشل بانڈز کا حصہ 10 فیصد سے بھی کم ہے اور اپریل 2024ء تک اس کی میچورٹی ہے۔ پاکستان پر واجب الادا باقی قرضے دوطرفہ وکثیرالجہتی شراکت داروں کے ہیں جن میں سے کسی نے یہ نہیں کہا کہ پاکستان دیوالیہ ہو سکتا ہے۔

ترجمان کے مطابق عاطف میاں کی طرف سے پچھلے 9 مہینوں میں حکومت کی طرف سے کی گئی اہم ترین اصلاحات جن میں شرح سود میں تبدیلی، مارکیٹ ایکسچینج ریٹ ایڈجسٹمنٹ، وسط سال کا ٹیکس، پٹرولیم مصنوعات پر محصولات ودیگر شامل ہیں کو نظرانداز کر دیا گیا۔ حکومت کی طرف سے یہ سارے اقدامات انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے پروگرام کے تحت اٹھائے گئے۔

ترجمان وزارت خزانہ کے مطابق انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے ساتھ سٹاف لیول معاہدے میں تاخیر کے باوجود پاکستان کی معیشت پائیدار ترقی واستحکام کی طرف گامزن ہے۔ پاکستان کی حقیقت شرح مبادلہ کا تخمینہ 15 فیصد سے بھی کم ہے جو معیشت میں بہتری کا عکاس ہے۔ ملک میں سیاسی استحکام سے ملک میں بڑی اقتصادی تبدیلی متوقع ہے۔

وزارت کے مطابق گزشتہ دوراقتدار میں چھوڑے گئے 17.5 ارب ڈالرز کے کرنٹ اکائونٹ خسارے میں کسی بیرونی امداد کے بغیر 3.2 ارب ڈالرز کی سطح پر لایا گیا جس سے پاکستان کی معیشت میں بہتری کے امکانات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ ملک کا سیاسی ماحول اس وقت ناخوشگوار ہے جس کے معیشت پر گہرے منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

Loading X post…
Open original post on X
 
ایسے لگ رہا ہے جیسے کسی بچے نے گلی محلے کے کسی جھگڑے کا جواب دیا ہے۔ عاطف میاں کے پوائنٹس چیک کریں اور ان بےشرموں کا جواب دیکھنے کے بعد اندازہ ہوگا کہ کس قدر نان سیرئیس ہیں یہ لوگ۔ کرونا اور یوکرین کی جنگ کا مسئلہ پوری دنیا کو لاحق ہوا تھا صرف پاکستان کو نہیں ۔ بہرحال جس سیاسی استحکام پر یہ امیدیں لگا کر بیٹھے ہیں یعنی حافظ کے سوہن حلوے پر وہ استحکام نہیں آنے والا۔ ذرا الیکشن سے پہلے کئیر ٹیکر گورنمنٹ تو بنائیں لگ سمجھ جائے گی ہوتا کیا ہے۔ حافظ بھی عقل سے پیدل ہے اور یہ بھی ۔ یہی فوج جو کل تک رولا ڈال رہی تھی کہ کرپشن سے زیادہ اکانومی کا مسئلہ ہے آج وہ اکانومی ایک طرف رکھ کر صرف ایک جماعت کو فکس کرنے لگی ہے۔ لیکن جیسے ہی نگران حکومت آنی ہے جب بھی آئی وہی پارٹی دوبارہ میدان میں ہوگی اور اس وقت صورت حال بالکل بدل چکی ہونی ہے۔ حالات بہت خطرناک ہیں اور مزید خطرناک ہونے ہیں اس لئے جو بچتا ہے بچاؤ اور پاکستان سے ہجرت کرو۔۔