اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر سے متعلق تازہ ترین اعدادوشمار جاری کردیئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق یکم دسمبر کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے کےاختتام پر زرمبادلہ کے ذخائر میں 28اعشاریہ57کروڑ ڈالر کم ہوئے، جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر12 ارب10 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔
مرکزی بینک کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 23اعشاریہ68 کروڑ ڈالر کمی ہوئی جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 4اعشاریہ89 کروڑ کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق کمی کے بعد اسٹیٹ بینک کے پاس7اعشاریہ صفر 2 ارب ڈالر کے ذخائر رہ گئے ہیں جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر5اعشاریہ صفر8 فیصد ہیں۔