معلومات لینے کے بعد ایف بی آر ملازمین کو تین کیٹگریز میں تقسیم کر دیا جائیگا: ذرائع
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں اہم عہدوں پر تعینات ملازمین کے حوالے سے تفصیلات لینے کیلئے انٹیلی جنس ایجنسی کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی طرف سے سول انٹیلی جنس ایجنسی کو اپنے ملازمین کی تفصیلات حاصل کرنے کیلئے ٹاسک دے دیا گیا ہے۔
سول انٹیلی جنس ایجنسی نے ایف بی آر ملازمین کے دفاتر ورشتہ داروں سے ان کے بارے میں معلومات حاصل کرنا شروع کر دی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر میں اہم ترین عہدوں پر تقرریاں کرنے سے پہلے ایسے آفیسرزکے حوالے سے تفصیلات لینے کیلئے سول انٹیلی جنس ایجنسی ٹاسک دیا گیا ہے، انٹلی جنس ایجنسی ایف بی آر میں گریڈ 19,20 اور 21 کے ملازمین بارے معلومات اکٹھی کر رہی ہیں، ابتدائی طور پر ان آفیسر کی پروفیشنل کارکردگی اور ایمانداری بارے معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ انٹیلی جنس ایجنسی سے معلومات حاصل کرنے کے بعد ایف بی آر ملازمین کو اے، بی اور سی کیٹگریز میں تقسیم کر دیا جائے گا اور رپورٹ کی بنیاد پر ہی آئندہ آفیسرز کو پوسٹنگ دی جائے گی۔ سی کیٹگری کے ملازمین کو کوئی بھی اہم ذمہ داری دینے سے گریز کیا جائے گا جبکہ اس کیٹگری کے آفیسرز کو ملازمت سے فارغ بھی کیا جا سکتا ہے اور مستقبل میں بھی آفیسرز کی ترقیوں کا انحصار انہی رپورٹوں پر ہو گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/10kjkhhjhjdhjdhdfbbr.png
Advertisement





