Advertisement

مقبوضہ کشمیر: نامعلوم افراد کا حملہ، 3 قابض بھارتی فوجی جہنم واصل

594185_24732913.jpg


سرینگر: (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں نامعلوم افراد کے حملے کے دوران تین قابض بھارتی فوجی جہنم واصل ہو گئے۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع سرینگر میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے تین قابض بھارتی فوجیوں کو موت کی وادی میں پہنچا دیا۔ اس حملے کے دوران متعدد قابض بھارتی فوجی بھی زخمی ہوئے ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق حملے کے بعد قابض بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ اور حملہ آوروں کی تلاشی شروع کر دی ہے۔
​

https://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/World/594185
 
Such a great news after a long time! The war crimes committed by Endian army should be answered in this way.