- Joined
- Feb 19, 2014
- Posts
- 36,294
- Reaction score
- 42,080
- Points
- 218
اپنے وی لاگ میں منیب فاروق نے کہا کہ موجودہ اسٹیبلشمنٹ سمجھتی ہے کہ میاں نواز شریف کیساتھ 2014 سے لیکر زیادتی کی گئی، اگر اسوقت کی اسٹیبلشمنٹ وہ سب نہ کرتی تو پاکستان کی یہ ابتر صورتحال نہ ہوتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ سمجھتے ہیں عمران خان کو لاکر ملک کیساتھ زیادتی کی گئی اور اب ہم اس زیادتی کا ازالہ کررہے ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ موجودہ حکومت کیساتھ مکمل قوت کیساتھ کھڑی ہے۔
Loading X post…
Open original post on Xاس پر مطیع اللہ جان منیب فاروق پر طنز کئے بغیر نہ رہ سکے اور سردار جی والا لطیفہ "جمہوریت کی ائیرہوسٹس اور اسٹیبلشمنٹ کے سردار جی"سنادیا۔ جو پیش خدمت ہے
گریٹر پنجاب سے تعلق رکھنے والے ایک معزز صاحب ہوائی جہاز میں سفر کر رہے تھے کہ پاس سے گذرتی ائیر ہوسٹس نے اُنہیں ایک زناٹے دار تھپر جڑ دیا اور دو منٹ نہیں گذرے ہونگے کہ واپسئ پر اُسی ائیر ہوسٹس نے سردار صاحب کو ایک اور زناٹے دار تھپڑ کی جڑ دیا-
ساتھ بیٹھے مسافر نے ائیرہوسٹس کی اِس حرکت کی شدید مذمت کی اور سردار صاحب سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے پوچھا کہ یہ سب کیوں ہوا، جواب کچھ یوں ملا:
" دیکھو جی نیکی دا تے زمانہ ہی نہیں ریا، اے بدتمیز کڑی میرے کولوں لنگ کے جا رہی سی کہ میں ویکھیا اُس دی قمیض دے پچھلے پلؔو وچ وٹ پیا سی، تے میں سمجھیا اُس دی استرئ خراب ہو گئی اے تے میں او پلؔو کھچ کہ سدھا کر دیتا تے اُس ظالم نے شکریہ ادا کرن دی بجائے مینو چنڈ کڈ ماری، نیکئ دا تے زمانہ ای نہیں ریا۰۰"
ساتھی مسافر نے پوچھا کہ پا جی اُسی ائئر ہوسٹس نے واپسی پر دوسرا تھپڑ کیوں مارا؟ اِس پر وہ گویا ہوئے۰۰
" بس مینوں خیال آیا کہ شائد پچھلے پلؔو دی سلوٹ کوئی پھیشن میشن ہوندا ہوئے گا تے میں اُس دا پھیشن ٹھیک کردیاں، اس واسطے میں اُس دے پچھلے پلؔو وچ پنجہ سُٹ دیاں فِر سلوٹ پا دتی، تے او پاگل فر غصہ کر گئی تے سانوں دوجا تپھہ مار دتا، اے دنیا کسی حال وچ خوش نہیں رہئندی۔"
نجم سیٹھی کے بال بوائے (ball boy) اور اسٹیبلشمنٹ کے بیل بوائے (bell boy) بتا رہے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ نے ۲۰۱۸ میں جمہوریت کی ائیرہوسٹس کے پچھلے پلؔو کی جو سلوٹ سیدھی کرنے کی غلطی کی تھی اب وہ سلوٹ واپس بحال کر نے کے لئیے ایک اور پنجہ ُسٹنے جا رہی ہے۔
نوٹ: پنجاب کے اُن عظیم سپوتوں سے معذرت کیساتھ کہ جن کئ زبان کی مٹھاس اور لہجے کی خلوص کے بغیر دنیا کی کوئی کہاوت یا طنز و مزاح مکمل نہیں ہوتا۔
حسن ایوب نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ججز نے آئین کو ازسر نو تحریر کرکے آرڈر تو دے دیا لیکن جب تفصیلی فیصلہ لکھیں گے تو لکھنے والے جج کو بخار ہوجانا ہے۔
Loading X post…
Open original post on Xجس پر مطیع اللہ جان نے جواب دیا کہ تفصیلئ فیصلہ لکھنے والے جج کو نہیں بلکہ چیف الیکشن کمشنر اور اُنکے ترجمان تجزیہ بیکاروں کو گردن توڑ بخار ہو جائے گا۔
Loading X post…
Open original post on XLoading X post…
Open original post on X- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/KRZEcKQ.jpeg
Last edited by a moderator:





