- Joined
- Jun 24, 2011
- Posts
- 19,507
- Reaction score
- 15,578
- Points
- 113
مصر کے عوام نے اپنے پاکیزہ خون کی قربانیوں سے رمضان المبارک کا استقبال کیا
لاہور 11جولائی 2013ء:جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے لاہور میں عرب طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مصر کے عوام نے اپنے پاکیزہ خون کی قربانیوں اور شہادتوں سے رمضان المبارک کا استقبال کیاہے ۔ مصری عوام شیطانوں اور فرعونوں کے خلاف جمہوری ، انسانی اور اسلامی حقوق کے لیے بر سر پیکار ہیں ۔ دنیا بھر کے انصاف پسند عوام مصری فوجی انقلاب کی مذمت کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ صدر مرسی کی فوجی بغاوت کے ذریعے معزولی جمہوریت اور جمہوری قوتوں کے لیے بڑا دھچکا اور صدمہ ہے ۔ مصری عوام طویل آمریت سے نجات کے بعد نئی آمریت اور نئے فرعونوں سے نجات کے لیے احتجاجی مظاہرے کر رہے ہیں یہ ان کاآئینی ، جمہوری اور قومی حق ہے ۔ امریکہ اور یورپ دوہری اور دوغلی پالیسی کے ساتھ مصر میں فوجی آمریت کی حمایت کررہے ہیں ۔ امریکہ نے مصر میں فوجی انقلاب کے ذریعے مصری عوام کو تقسیم کرنے کی سازش کی ہے ۔ جرمن اور برطانوی وزیراعظم ، مصر کی سلفی پارٹی الفضیلت اور الوسط پارٹی کی طرف سے مصر میں فوجی انقلاب کی مخالفت اور مصر میں مارشل لاءکے خلاف بلجیئم نے اپنا سفیر واپس بلا لیاہے اور مصر کی کابینہ کے تجارت ، تعلیم اور اوقاف کے وزراءمستعفی ہو کر احتجاجی مظاہروں میں شریک ہو گئے ہیں ۔ مصر میں فوجی انقلاب کے خلاف عوام کی جمہوری مزاحمت کامیاب ہو گی اور مصر کے نئے فرعون دریائے نیل میں غرق ہو جائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ مصر میں فوجی مدد سے ناجائز عبوری حکومت کے آتے ہی مصر کے دروازے اہل غزہ کے لیے بند کر دیئے گئے ہیں ۔ ایک دفعہ پھر غزہ مکمل حصار میں ہے ۔ رفحم کراسنگ سیل کرنے سے لاکھوں انسانی زندگیاں پھر خطرے میں پڑ گئی ہیں جس سے بڑا انسانی المیہ رونما ہوسکتاہے ۔ انہو ں نے کہاکہ عالمی ادارے اور امریکہ و یورپ مصر میں انسانوں کے قتل عام کی سرپرستی چھوڑ دیں وگرنہ پوری دنیا از سر نو شدت ، انتہا پسندی او ر دہشتگردی کا شکار ہو جائے گی ۔ عالم اسلام خواب غفلت سے بیدار ہو اور مشرق وسطیٰ کی سلامتی اور امن کو درپیش نئے چیلنج کا جواب دے ۔ دریں اثنا لیاقت بلوچ 2 رمضان المبارک کو جامع مسجد گلبرگ میں ماہ رمضان المبارک کی فضیلتوں کے موضوع پر خطاب کریں گے ۔
http://jamaat.org/ur/news_detail.php?article_id=3387
Last edited:





