خصوصی عدالت کو غیرآئینی قرار دینے کے فیصلے کے خلاف اپیلوں کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا : ذرائع
سپریم کورٹ کی طرف سے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف قائم کی گئی خصوصی عدالت ختم کرنے کیخلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس میں فیصلہ دینے والی خصوصی عدالت کو ختم کرنے کے خلاف درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا ہے۔
درخواست پر سماعت چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی زیرسربراہی 4 رکنی لارجر بینچ کرے گا۔
ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے غداری کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو سزائے موت سنانے والی خصوصی عدالت کو غیرآئینی قرار دینے کے فیصلے کے خلاف اپیلوں کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا ہے جس پر چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں 4 رکنی لارجر بینچ 10 نومبر کو سماعت کرے گا۔
لارجر بینچ میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ساتھ جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس امین الدین خان اور جسٹس منصور علی شاہ شامل ہوں گے۔ درخواست گزار نے لاہور ہائیکورٹ کی طرف سے پرویز مشرف کو سزائے موت سنانے والی خصوصی عدالت کو ختم کرنے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ آف پاکستان سے رجوع کیا تھا۔
لاہور ہائیکورٹ کے خصوصی عدالت کو ختم کرنے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ آف پاکستان میں درخواست توفیق آصف، حافظ عبدالرحمانانصاری، پاکستان بار کونسل اور سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی طرف سے دائر کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ خصوصی عدالت نے مرحوم پرویز مشرف کو غداری کیس میں سزائے موت سنائی تھی، عدالتی فیصلے کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیلنج کر دیا گیا تھا جس پر 2020ء جنوری میں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر نقوی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے درخواست سماعت کرتے ہوئے خصوصی عدالت کو غیرآئینی قرار دے دیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/2mauysuhsjhjddd.png
Advertisement





