- Joined
- Dec 26, 2014
- Posts
- 10,923
- Reaction score
- 7,750
- Points
- 218
ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان کے ساتھ تہران میں ہونے والے مشترکہ اجلاس کی تجویز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے حالیہ دورۂ تہران کے دوران پیش کی تھی۔
پریس بریفنگ میں انہوں نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تجویز کو ایران کی جانب سے منظور کر لیا گیا ہے۔
ایرانی وزارتِ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسرائیلی انتخابات کے نتائج ایران کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتے، مکہ معاہدے کے رکن ممالک کے ساتھ ملاقات میں اسرائیل کی توسیع پسندانہ پالیسیوں اور ایران کے خلاف امریکی جنگ سے متعلق امور پر بات کی جائے گی۔
اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ ایران آج 4 فریقی اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے، جس میں ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان کے حکام شرکت کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ اجلاس مشترکہ مفادات کی بنیاد پر علاقائی سلامتی کے نظام میں تعاون کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ نے بتایا ہے کہ قطری وفد نے گزشتہ روز تہران کا دورہ کیا، یہ دورہ علاقائی ممالک کے ساتھ جاری مذاکرات اور قطری ثالثی کے فریم ورک کے تحت کیا گیا۔
اسماعیل بقائی نے مزید کہا ہے کہ علاقائی ممالک کے درمیان اعتماد اور تعاون کے بغیر خطے میں پائیدار سلامتی قائم نہیں کی جا سکتی، 4 فریقی اجلاس علاقائی سلامتی یقینی بنانے کے لیے وسیع تر تعاون کی راہ ہموار کر سکتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ علاقائی استحکام کا حصول خطے کے ممالک کی داخلی صلاحیتوں، ان کی مرضی اور سلامتی سے متعلق تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ہی ممکن ہے۔
Source
مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے اعلیٰ حکام آج ایرانی قیادت سے ملاقات کریں گے۔
خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب، ترکیے کے اعلیٰ حکام آج تہران میں ایرانی حکام سے ملاقات کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کی نمائندگی آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کریں گے، سعودی عرب کی نمائندگی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان جب کہ ترکیے کی جانب سے ترک انٹیلی جنس کے سربراہ شریک ہوں گے۔
خبر ایجنسی کے مطابق سعودی عرب پر حوثی حملوں کے بعد ایران، سعودی عرب، پاکستان اور ترکیے کے درمیان اعلی سطح پر یہ پہلی ملاقات ہوگی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کا سرکاری دورہ کررہے ہیں جس کے لیے وہ تہران پہنچ رہے ہیں۔
Source
Last edited:





