Advertisement

مسٹرپتلو کی شادی کے ایونٹ نے والدین کا اکلوتا بیٹا چھین لیا:محمد عمیر

نون لیگی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ مسٹر پتلو کی شادی کے ایونٹ میں جاں بحق ہونے والے 30 سالہ نوجوان عقیل کے متعلق معلوم ہوا ہے کہ وہ والدین کی اکلوتی اولاد تھا۔ عقیل کے والد کے مطابق وہ گھر سے کام کے لیے نکلا اور پتہ نہیں کیسے اس ایونٹ تک پہنچ گیا۔ عقیل کی دو بیٹیاں اور ایک چھوٹا بیٹا ہے، اور عقیل اپنے گھر کا واحد کفیل تھا۔ عقیل کے ورثاء نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے واقعہ کا نوٹس لے کر انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔ حادثے میں عقیل کا چہرہ بری طرح زخمی ہوا تھا۔ صحافی محمد عمیر
Loading X post…
Open original post on X
​