True Dreemz
Citizen
- Joined
- Sep 30, 2017
- Posts
- 10
- Reaction score
- 8
- Points
- 3
Muslim Ummah Andhairon Se Nikal Kar Apna Khoya Hua Muqam Kese Hasil Kar Sakti Hai
السلام علیکم - ﷽
Muhammad Qasim Ibn AbdulKarim - #MuhammadQasimDreams

(نوٹ: اس آرٹیکل میں دورِ جدید میں موجود شرک کی مثالیں بیان کی گئیں ہیں جو کہ اللہ اور محمد ﷺ نے محمد قاسم کو خوابوں میں سکھائیں ہیں)
مسلم امّہ اندھیروں سے نکل کر اپنا کھویا ہوا مقام کیسے حاصل کر سکتی ہے ؟
ہر مسلمان یہ سوال کرتا ہے کہ کیسے ہم انفرادی اور اجتماعی سطح پر کامیاب ہو سکتے ہیں اوراسکی کی کنجی کیا ہے۔ اسکا جواب یہ ہے کہ ہم شرک سے اجتناب کریں ۔آج میں آپ کو کچھ ایسی چونکا دینے والی باتیں بتاؤں گا جو محمد قاسم بن عبدالکریم کو اللہ اور محمد ﷺ نے انکے رحمانی خوابوں میں سکھائی ہیں ۔ سب سے پہلے ہم یہ دیکھتے ہیں کہ:
شرک کیا ہے؟
اللہ تعالی کی ذات یا صفات میں کسی دوسرے کو شریک کرنا یا اس کے برابر کسی کو سمجھنا یا کسی کی ایسی تعظیم یا فرمانبرداری کرنا جیسی کہ اللہ تعالی کی کی جاتی ہے شرک کہلاتا ہے۔
مثلا: عبادت كى كسى بھى قسم كو غير اللہ كے ليے جائز سمجھنا، يعنى غير اللہ كے ليے نماز پڑھنا، يا غير اللہ كے ليے روزہ ركھنا، يا غير اللہ كے ليے ذبح كرنا، اور اسى طرح اللہ كے علاوہ كسى اور كو پكارنا بھى شرك ہے، مثلا كسى قبر والے سے فرياد كى جائے اور اسے پكارا جائے، يا كسى غائب كو ايسے امر ميں مدد كرنے كے ليے پكارا جائے جس پر اللہ كے علاوہ كوئى قدرت نہ ركھتا ہو۔
يہ ہر قولى عمل يا فعلى عمل ہے جس پر شريعت نے شرك كے وصف كا اطلاق كيا ہے۔ مثلا: غير اللہ كى قسم اٹھانا، كيونكہ نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا ہے كہ جس نے بھى غير اللہ كى قسم اٹھائى اس نے كفر يا شرك كيا ۔رياء كارى بھی شرک ميں شامل ہے، رياء يہ ہے كہ كوئى عمل اللہ كے ليے نہيں بلكہ لوگوں كو دكھلانے كے ليے كيا جائے۔
قرآن مجید میں سورۃ االانعام میں سیدنا ابراہیم ؑ کے بارے میں بیان کردہ قصہ نہایت ہی سبق آموز اور حوصلہ افزاء ہے:
"اور ہم نے ایسے ہی طور پر ابراہیم (علیہ السلام) کو آسمانوں اور زمین کی مخلوقات دکھلائیں اور تاکہ کامل یقین کرنے والوں میں سے ہوجائیں۔پھر جب رات کی تاریکی ان پر چھا گئی تو انہوں نے ایک ستاره دیکھا آپ نے فرمایا کہ یہ میرا رب ہے مگر جب وه غروب ہوگیا تو آپ نے فرمایا کہ میں غروب ہوجانے والوں سے محبت نہیں رکھتا۔پھر جب چاند کو دیکھا چمکتا ہوا تو فرمایا کہ یہ میرا رب ہے لیکن جب وه غروب ہوگیا تو آپ نے فرمایا کہ اگر مجھ کو میرے رب نے ہدایت نہ کی تو میں گمراه لوگوں میں شامل ہوجاؤں گا۔پھر جب آفتاب کو دیکھا چمکتا ہوا تو فرمایا کہ یہ میرا رب ہے یہ تو سب سے بڑا ہے پھر جب وه بھی غروب ہوگیا تو آپ نے فرمایا بےشک میں تمہارے شرک سے بیزار ہوں۔میں نے متوجہ کر لیا اپنے منہ کو اسی کی طرف جس نے بنائے آسمان اور زمین سب سے یکسو ہو کر اور میں نہیں ہوں شرک کرنے والا۔" (سورۃ الانعام6، آیت نمبر 75-79)
شرک کی ابتداء کیسے ہوئی
تصویرشرك كا ذريعہ بن سكتى ہے۔ كيونكہ سب سے پہلے لوگ شرك ميں اسى تصوير اور مجسموں كے طريقہ سے داخل ہوئے تھے، فرمان بارى تعالى ہے:
"اور انہوں نےكہا كہ ہرگز اپنے معبودوں كو نہ چھوڑنا، اور نہ ود اور سواع اور يغوث اور يعوق اور نسر كو چھوڑنا "۔نوح(23)
ابن عباس رضى اللہ تعالى عنہ كى تفسير ميں ابن عباس رضى اللہ تعالى عنہ نے كہا:
"يہ نوح عليہ السلام كى قوم كے نيك و صالح آدميوں كے نام ہيں، اور جب يہ لوگ فوت ہو گئے تو شيطان نے ان كى قوم كے دلوں ميں ڈالا كہ وہ ان كى تصاوير اپنى بيٹھنى والى جگہوں ميں لگائيں جہاں ان كے بڑے لوگ بيٹھتے تھے، اور وہ ان كو نام بھى انہى كے ديں، تو انہوں نے ايسا ہى كيا ليكن ان كى عبادت نہيں كى جاتى تھى، ليكن جب يہ لوگ فوت ہو گئے اور علم ختم ہو گيا تو ان كى عبادت كى جانے لگى"( صحيح بخارى حديث نمبر4920)
شرک سےاجتناب کی کیا اہمیت ہے؟
اللہ سبحان وتعالیٰ نے تمام پیغمبروں کے زریعے بنی نوع انسان کو جو سب سے پہلا پیغام بھیجا ہے وہ لا الہ الا اللہ ہے جسکا مطلب ہے اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور یہ توحید کہلاتی ہے۔ توحید کا مطلب ہے کہ اللہ ایک ہے اور کوئی بھی اسکی ذات اور صفات میں شریک نہیں۔ توحید کا متضاد شرک ہے جسکا مطلب ہے اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھرانا اور اللہ شرک کو کبھی معاف نہیں کریگا۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں فرماتا ہے:
"یقیناً اللہ تعالیٰ اپنے ساتھ شریک کئے جانے کو نہیں بخشتا اور اس کے سوا جسے چاہے بخش دیتا ہے اور جو اللہ تعالیٰ کے ساتھ شریک مقرر کرے اس نے بہت بڑا گناه اور بہتان باندھا" (سورۃ النساء 4،48)
محمد قاسم بن عبدالکریم نے ایسے بہت سے خواب دیکھے ہیں جن میں اللہ اور محمد ﷺ نے ان کوسیدھے راستے پر چلنے کی ہدایت کی اور یہ کہ کن باتوں سے اجتناب کرنا چاہیے۔ ان باتوں میں جو بات سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے وہ ہے شرک! محمد قاسم اس بات پر بہت ہی زور دیتے ہیں کہ ہمیں جہاں تک ممکن ہو شرک اور اسکی اقسام سے بچنا چاہیے کیونکہ یہی عمل ہماری کامیابی کی کنجی ہے - اس دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی۔ اوراگر ہمیں اندھیروں اور گمراہی سے نکلنا ہے تو ہمیں شرک اور اسکی اقسام کو ترک کرنا ہو گا، اور دوسروں کو بھی اس سے بچنے کی تلقین کرنی ہو گی۔ اللہ نے قاسم کو بہت سے خوابوں میں یہ بتا یا ہے کہ قاسم میں تمہاری مدد اس لیے کر رہا ہوں کہ تم نے شرک اور اسکی اقسام سےبچنا شروع کر دیا ہے۔ اللہ نے قاسم کو کئی بار یہ ہدایت کی ہے کہ میں قیامت کے دن ہر گناہ معاف کر دوں گا لیکن شرک کو معاف نہیں کروں گا۔
دورِ جدید میں شرک کی مثالیں اور ان سے بچاؤ
دورِحاضر میں شرک کو پہچاننا اور اس سے بچنا بہت ہی مشکل ہو گیا ہےاور صد افسوس کہ اس موجودہ زمانے میں ہر طرف شر ک اور اسکی اقسام کی بھرمار ہے۔ حتّیٰ کہ ایک خواب میں اللہ نے قاسم کو یہ بتایا کہ یہ دنیا اس طرح سے پہلے کبھی بھی شرک سے نہیں بھری پڑی تھی جیسے یہ آج ہے۔ شرک کی ایک عام مثال غیر ضروری تصاویر ہیں ، جیسا کہ کھانے پینے کی اشیاء اور دوسری روزمرہ کی استعمال کی چیزوں پر آجکل تصاویر پائی جاتی ہیں۔ مثلا" مشروبات ،دودھ، دہی، شیمپو اور اس طرح کی دوسری مردانہ اور زنانہ استعمال کی اشیاء جن پر تصاویر ہوتی ہیں۔ ایک اور مثال شہروں میں مختلف جگہوں پر آویزاں بڑے بڑے ایڈورٹسمنٹ بورڈز ہیں جن پر زی روح تصاویر پائی جاتی ہیں۔ اسی طرح فلموں میں شرک پائی جاتی ہے جہاں جھوٹے خدا اور انکی طاقتیں دکھائی جاتی ہیں یادوسرے شیطانی عمل جیسے جادو وغیرہ کے زریعے کسی عام انسان کو بہت طاقتور دکھایا جاتا ہے۔ کپڑوں کی دکانوں پر اکثر اوقات مجسمے یا پتلے رکھے ہوتے ہیں یہ بھی
شرک کی ایک قسم ہے۔
اگر آپکو ایڈورٹائزمنٹ بورڈ پر کوئی تصویر نظر آئے تو اس کو مت دیکھیں اور اپنی آنکھیں پھیر لیں اور سبحان اللہ کہیں ۔ مطلب کہ جس چیز پر میری نظر ہے اللہ اس سے پاک ہے اور اسکا کوئی شریک نہیں ۔
اگر آپ کسی پارک ،دکان یا کسی بھی دوسری جگہ پر مجسمے یابت دیکھیں تو اپنی آنکھوں کو پھیر لیں اور انکی طرف مت دیکھیں۔ اگر آپ کوئی فلم دیکھ رہے ہیں اور اس میں کوئی جھوٹا خدا دکھایا جا رہا ہے تو اسکو مت دیکھیں اور بند کر دیں۔اگر آپ کے کمرے میں یا اسکی دیواروں پہ کوئی زی روح اشیاء کی تصاویر ہیں تو ان کو وہاں سے ہٹا دیں۔
اگر آپ کے بچوں کے کھلونے ہیں ، جب وہ ان سے کھیلنا بند کردیں تو ان کو کسی ایسی جگہ پہ رکھ دیں جہاں سے وہ نظر نہ آئیں یاانکو الماری وغیرہ میں چھپا دیں۔
اگر آپ کے گھر کے اندر کوئی چھوٹی تصاویر یا مجسمے ہیں تو انھیں بھی پھینک دیں یا چھپا دیں۔
اگر آپ کے پاس کوئی کریم، پرفیوم یا دوسری بیوٹی آئیٹمز ہیں ،اسی طرح کچھ برانڈز کے لوگو بھی کسی زی روح چیز کی تصویر سے بنے ہوتے ہیں تو ان پر موجود تصاویر کو کسی ٹیپ یا مارکر سے چھپا دیں کیونکہ آپکو ان چیزوں کوکچھ ہفتے اپنے پاس استعمال کرنے کے لیے رکھنا ہو گا
حتّیٰ کہ آپ کی جیب میں اگر ببل گم ہے جس پہ کوئی تصویر ہے تواسکو اپنی جیب میں مت رکھیں یا تصویر والے کاغذ کو اتار دیں
کسی انسان کے بارے میں یہ مت کہیں یا لکھیں کہ صرف وہ ہی ہماری امید ہے بلکہ یہ کہیں کہ امید صرف اللہ ہی سے ہے تصاویر کا موبائل فون یا لیپ ٹاپ کمپیوٹرز پہ ہونے میں کوئی ہرج نہیں کیونکہ وہ دکھائی نہیں دیتی بلکہ کمپیوٹر میں بھی انکو کسی فولڈر میں چھپا کر رکھیں۔
اگر آپکےڈیسکٹاپ ،وال پیپریا پروفائل پکچر میں کوئی تصویر ہے تو اسکو تبدیل کر دیں یا ہٹا دیں کیونکہ آپ ہر وقت اسکوغیر ضروری طورپر دیکھیں گے جبکہ اسکو دیکھنےکی کوئی ضرورت بھی نہیں ہو گی۔ آپ اپنی اور اپنے بچوں کی ڈیجیٹل یا کیمرے سے تصاویر بنا سکتے ہیں لیکن انکو چھپا کر رکھیں اور تبھی کھولیں جب اسکی ضرورت ہو۔
اگر آپ اپنے کسی دوست کے گھر جاتے ہیں اور اسکے گھر یا کمرے میں کوئی تصاویر ہیں تو انکو ان تصاویر کو ہٹانے پر اصرار نہ کریں بلکہ انکی طرف مت دیکھیں کیونکہ وہ گھر آپکی ملکیت نہیں ہے اور نہ ہی آپ اس کے ذمہ دار ہیں ۔ البتّہ اگر آپکے دوست شرک کے بارے میں سیکھنا چاہتے ہیں اور پھر وہ خود سےان تصاویر کو ہٹا دیتے ہیں تو پھر ٹھیک ہے مگر انکو مجبور نہ کریں۔
اسی طرح لوگ گارڈن میں ایسے گملے رکھتے ہیں جو کسی جانور یا انسان کا مجسمہ یا بت ہوتا ہے۔ آپ ایسے مجسمے اپنے گھر میں مت رکھیں اور اگر کسی کے گھر میں یہ بت نما گملے موجود ہوں تو انکو مت دیکھیں ۔
بھارتی فلمیں ہمیشہ یا تو شروع ہی کسی بت یا جھوٹے خدا کے مجسمے یا تصویر سے ہوتی ہیں یا پھر فلم کے دوران کسی صورت میں بتوں کی پرستش یا شرک دکھائی جاتی ہے ۔فلم کی بھی ایک اپنی ہی دنیا ہے جیسا کہ عام اصطلاح میں بھی فلمی دنیا کا لفظ استعمال کیا جاتا ہے اور اس دنیا کا مالک بھی صرف اللہ تعالٰی ہے اور اس میں کسی اور کو اللہ کا شریک ٹھرایا یا دکھایا نہیں جا سکتا۔
بعض اوقات ہمیں حکومت کے نافذ کردہ قوانین کے مطابق چلنا پڑتا ہےجہاں تصاویر کا استعمال ہوتا ہے ایسی صورتحال میں یہ جائز ہے
، جیسےروپیہ اور ڈالر وغیرہ کے نوٹ پر تصاویر کا موجود ہونا اور اس صورت میں آپ انکو اپنی جیب میں رکھ سکتے ہیں، اسی طرح پاسپورٹ اور آئی ڈی کارڈز پر تصاویر کا موجود ہونا بھی ہے،اور اسکی اجازت ہے
اگر کسی کو صحت کا کوئی مسئلہ ہے اور دوائی کے پیک پر تصویر موجود ہے تو اس صورت میں بھی ہم اسکو اپنی جیب میں رکھ سکتے ہیں۔لیکن ہمیں اپنی جیب میں کوئی غیر ضروری تصاویر نہیں رکھنی چاہیے ۔
ہمیں اس بات کو بھی یقینی بنانا ہو گا کہ ہمارے کپڑوں، ہماری کھڑکیوں کے پردے، ہمارے بستر، تولیے، قالین، اور حتّیٰ کہ ہماری جاہ ِنماز یا مصلّے پر بھی کسی جاندار کی تصویر نہ ہو۔ نماز کے لیے ایسی جاہِ نماز استعمال کریں جسکا پرنٹ یا ڈیزائن سادہ ہو۔ بعض اوقات مصلّے یا جاہنماز پربہت زیادہ پھول یا دوسری اشکال کے پرنٹ ہوتے ہیں جن سے کہ یا تو کسی زی روح شہہ کی تصویر
بن رہی ہوتی ہے تو ایسی جاہنماز کا استعمال نہ کریں۔
روز مرہ کے کاموں میں جب بھی آپ کی نظر کسی تصویر اور بت یا مجسمے پہ پڑ جائے تو اس سے نظریں پھیر لیں اور سبحان اللہ کہیں۔
شرک سے حفاظت کی دعا حدیث میں
سیدنا معقل بن یسار کہتے ہیں :میں سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے ساتھ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کی خدمت میں حاضر ہوا۔ آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا :اے ابو بکر شرک لوگوں کے اندر کالی چیونٹی کی طرح چھپا ہوا ہے۔ سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا : کیا اللہ تعالی کے ساتھ کسی دوسرے کو الہ ماننے کے علاوہ بھی کوئی عمل شرک ہے۔ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : قسم ہے اس ذات کی جس قبضے میں میری جان ہے، شرک کالی چیونٹی سے بھی زیادہ مخفی ہے۔ کیا میں تمہیں بتاؤں ایسی دعا جس کی بدولت تم چهوٹے اور بڑے ہر شرک سے محفوظ رہ سکتے ہو۔ تم کہا کرو :"اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ أَنْ أُشْرِكَ بِكَ وَأَنَا أَعْلَمُ، وَأَسْتَغْفِرُكَ لِمَا لا أَعْلَمُ* اے اللہ میں تیری پناہ چاہتا ہوں کہ میں جان بوجھ کر شرک کروں۔ اور تجھ سے معافی مانگتا ہوں اس شرک سے جسے میں انجانے میں کروں۔ (رواه البخاري في الأدب المفرد (739)، وصحیح الألباني)
ہمارا آج کا المیہ یہ ہے کہ کسی بھی مسلم ملک کا کوئی بھی سربراہ شرک سے اجتناب کرنے کی کوئی پرواہ نہیں کرتا اور نہ ہی اس بارے میں کوئی آگاہی دی جاتی ہے۔لیکن امّتِ مسلمہ کو اندھیروں سے نکالنے اور اپنا کھویا ہوا مقام واپس حاصل کرنے کا واحد زریعہ شرک سےنجات ہے، انشاءاللہ! اللہ تعالٰی ہمیں ہر قسم کے شرک سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

- Featured Thumbs
- https://img.youtube.com/vi/15gtC4Iwpzs/maxresdefault.jpg
Last edited by a moderator: