Advertisement

مسعود خان کی دو ماہ بعد امریکہ میں بطور سفیر منظوری

masoodi111h.jpg


امریکا نے پاکستان کی جناب سے نامزد مسعود خان کو بالاخر امریکا کا سفیر منظور کرہی لیا،امریکا نے پاکستان کے آزاد کشمیر کے سابق صدر اور نامزد سفیر مسعود خان کے ایگریمہ کی منظوری دے دی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مسعود خان کی ایگریمہ کی درخواست گزشتہ سال نومبر میں بھیجی گئی تھی،امریکی حکومت نے تقرری کے معاہدے سے آگاہ کر دیا،سردار مسعود خان کو اسد مجید خان کی جگہ امریکا میں پاکستانی سفیر تعینات کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ مسعودخان ایک تجربہ کار سفارت کار ہیں جنہوں نے اعزاز کے ساتھ پاکستان کی خدمت کی ہے،مسعود خان مقررہ وقت پر واشنگٹن ڈی سی میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے،مسعود خان اس سے قبل جینیوا اور نیویارک میں اقوام متحدہ کے لیے پاکستان کے مستقل مندوب کے علاوہ چین میں سفیر کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔


بین الااقوامی امور کے ماہرین کے مطابق آزاد کشمیر کے سابق صدر اور سفارتکاری کے شعبے میں مہارت رکھنے والے سردار مسعود خان نے دنیا بھر میں مسئلہ کشمیر کو بہترین انداز میں پیش کیا ، ان کی امریکا میں بطور سفیر تعیناتی مسئلہ کشمیر کو امریکا سمیت عالمی برادری میں ایک نئی بلندی پر لے جاسکتی ہے۔

سردار مسعود خان چین میں بطور پاکستانی سفیر بھی مسئلہ کشمیر کو چین سمیت عالمی فورم پر اٹھاتے رہے ہیں جبکہ آزاد کشمیر کی صدارت سنبھالنے کے بعد انہوں نے دنیا بھر میں مسئلہ کشمیر کے لیے آواز بلند کرتے رہے اور عالمی برادری سے بھی نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے رہے۔
 
Great choice by the government.
He's an outstanding career diplomat retired though.
He and Muneer Akram our UN ambassador, again a retired career diplomat.... a lethal combination. Both big time masters of Indian affairs.