Advertisement

مریم نواز کی بیٹی کے مبینہ 2 ارب کے ہار پر 95 کروڑ ٹیکس بنتاہے: شہزاد اکبر

جو کچھ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیٹی کی شاہانہ شادی اور مبینہ Mouawad necklace کے بارے میں سامنے آ رہا ہے، اس کے بعد چیئرمین FBR اور ان کے باس، وزیرِ خزانہ، سے ایک سادہ سا سوال بنتا ہے۔اگر واقعی یہ زیور درآمد ہوا، اور اگر دو ارب روپے کی کسٹمز ویلیو اور مذکورہ مفروضہ ٹیکس ریٹس لاگو کیے جائیں، تو illustrative tax liability تقریباً 952 ملین روپے، یعنی تقریباً 95 کروڑ روپے بنتی ہے۔کیا FBR اس معاملے میں وہی سوالات پوچھے گا جو کسی عام پاکستانی سے پوچھتا ہے؟ڈیوٹی اور ٹیکس کہاں ادا ہوئے؟ رقم کا ذریعہ کیا تھا؟ اور بیرونِ ملک ادائیگی کس قانونی راستے سے ہوئی؟اور ایک سوال مزید۔جب وزیراعظم اور وزیرِ خزانہ کے بقول IMF ہمیں ایک لیٹر تیل پر تقریباً 80 روپے سے کم لیوی لینے کی گنجائش نہیں دیتا، تو پھر ایک شاہانہ شادی میں دو ارب روپے سے زائد مالیت کے مبینہ نیکلس پر اگر ٹیکس یا ڈیوٹی ادا نہیں ہوئی، تو اس کی وضاحت IMF کو کیسے دی جائے گی؟شہزاد اکبر
Loading X post…
Open original post on X