Advertisement

مردان کی رہائشی خاتون کو فروخت کرنے کے معاملے کا ڈراپ سین

mad1h1h1.jpg


مردان کی رہائشی خاتون کو فروخت کرنے کے معاملے کا ڈراپ سین۔۔مجھے اس سے پہلے بھی متعدد بار مختلف جگہوں پر مختلف لوگوں کو فروخت کیا جا چکا ہے: خاتون کا بیان

چند دن پہلے مردان کی تحصیل رستم سے تعلق رکھنے والی فضیلت نامی خاتون کو سوات کے علاقے میں 40 لاکھ روپے کے عوض فروخت کرنے کا واقعہ سامنے آیا تھا جس کا آج ڈراپ سین ہو گیا ہے۔ فضیلت کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں اس نے بتایا کہ دھوکے سے مجھے سوات کے علاقے ملاکنڈ درگئی میں لا کر 40 لاکھ روپے میں فروخت کر دیا گیا ہے۔ میرے رشتے داروں نے مجھے فروخت کرنے کے بعد میری شادی سوات کے رہائشی فضل ہادی نامی شخص سے کروا دی ہے۔

فضیلت نے ویڈیو میں بتایا کہ وہ شادی شدہ ہے اور اس کے 2 بچے ہیں اس کے باوجود میری پہلے سے شادی شدہ ایک شخص سے شادی کروا دی گئی ہے۔ میرے 3 رشتہ دار مجھے بار بار فروخت کر رہے ہیں اور مجھے واپس اپنے گھر نہیں جانے دے رہے۔ خاتون کا کہنا تھا کہ مجھے اس سے پہلے بھی متعدد بار مختلف جگہوں پر مختلف لوگوں کو فروخت کیا جا چکا ہے۔
Loading X post…
Open original post on X

فضیلت کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے اس کے موجودہ شوہر فضل ہادی کیخلاف اغوا کا مقدمہ درج کر کے اس کی بازیابی کے لیے کارروائی شروع کر دی تھی، گھیرا تنگ ہونے کے بعد فضیلت کے دوسرے شوہر کے والدین اسے تھانے میں چھوڑ گئے۔ درگئی تھانے کے ایس ایچ او محمد شمس نے میڈیا کو بتایا ہے کہ فضیلت اس وقت پولیس کی تحویل میں ہے جسے ویمن پولیس سٹیشن میں منتقل کر رہے ہیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاتون (فضیلت) کو فروخت کرنے کے حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ معاملے میں ملوث افراد کے گرفتار ہونے کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آنے پر کارروائی کی جائے گی۔ فضیلت کا موجودہ شوہر اس وقت ملک سے باہر ہے ۔ معاملہ سامنے آنے کے بعد ابتدائی طور پر فضیلت کے والد کو حراست میں لے کر تفتیش کی گئی جس میں اس نے بتایا تھا کہ اس کی بیٹی کو فروخت کیا گیا ہے۔