Advertisement

مخصوص اکاؤنٹس کی سینئر صحافی فخرالرحمان کی کردار کشی

Loading X post…
Open original post on X

فخر الرحمن صاحب کے خلاف درج ایف آئی آر کے مطابق اس میں نہ تو 'اسلام آباد پوسٹ' نامی کسی اکاؤنٹ کا ذکر ہے اور نہ ہی اس سے جڑا کوئی الزام۔ جب بنیاد ہی سرے سے موجود نہیں، تو پھر 'اعترافِ جرم' کا کیسا؟اگر صورتحال کا بغور جائزہ لیا جائے فخر صاحب کیخلاف ایک باقاعدہ منظم مہم شروع کی گئی، گرفتاری کے فوراً بعد پہلی پوسٹ 'مارخور' نامی اکاؤنٹ سے منظرِ عام پر آتی ہے، جس کے بعد وہ مخصوص صحافی میدان میں اترتے ہیں جو آج کل ریاستی بیانیے کے ہمنوا ہیں۔ ان لوگوں نے کسی تحقیق یا تصدیق کی زحمت کیے بغیر مواد کو 'کاپی پیسٹ' کیا اور فخر صاحب کو ملک دشمن ثابت کرنے کی دوڑ میں لگ گئے۔ اس کے بعد ن لیگ اور مقتدر حلقوں کے سوشل میڈیا ٹرولز، بشمول نیشا پومی جیسے اکاؤنٹس نے محاذ سنبھالا اور جھوٹے پراپیگنڈے کے ذریعے اپنی 'نوکری حلال' کرنے کی کوشش کی۔ملک دشمنی کے فتوے بانٹنے والے ان فکری اپاہجوں کو کیا معلوم کہ فخر الرحمن جیسے صحافی ان گمنام ہینڈلز سے کہیں زیادہ محبِ وطن ہیں۔ آخر ایک صحافی اپنی آزادی اور تحفظ کو خطرے میں ڈال کر اگر حق کی بات کرتا ہے، تو اس میں اس کا کیا ذاتی مفاد ہو سکتا ہے؟ حق گوئی ہی تو اصل حب الوطنی ہے، کیونکہ جو شخص نظام کی خامیوں پر خاموش رہنے کے بجائے آئینہ دکھاتا ہے، وہ دراصل اس مٹی کی اصلاح چاہتا ہے۔افسوس ان پراپیگنڈا عناصر پر نہیں جو کل کو صحافیوں پر ایٹمی اثاثوں کی چوری جیسا الزام بھی لگا دیں گے، گلہ تو ان 'اپنوں' سے ہے جو اس بیانیے کو تقویت دیتے ہیں۔اس سے زیادہ شرمناک صورتحال اور کیا ہوسکتی ہے کہ ایک صحافی، دوسرے صحافی پر ملک دشمنی جیسے سنگین الزامات کو بغیر تحقیق اور شواہد کے انڈورس کرے؟ آخر ایسی کیا مجبوری آن پڑی ہے؟

Loading X post…
Open original post on X

Loading X post…
Open original post on X

Loading X post…
Open original post on X
Loading X post…
Open original post on X
Loading X post…
Open original post on X
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
Advertisement
ye haramipan 9 april 2022 se shoru hova jo rokne ka nam nhi le rahi