Advertisement

محمد مالک اور عامر متین کا مسلسل جھوٹا پروپیگنڈا

دانشوری کی موت

کچھ صحافیوں اور نام نہاد اینکروں اور دانشوروں کا بس نہیں چل رہا ہے کہ وہ عمران خان کو ایک سائیڈ پہ کر کے ، یہ کہہ کر خود وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھ جائیں گے کہ "تمہیں صحیح طرح سے ملک چلانا نہیں آتا، ہم تم کو بتاتے ہیں کہ ملک کیسے چلانا ہے"

یہ نام نہاد نیوٹرل صحافی اول دن سے عمران خان کے خلاف جھوٹ پہ جھوٹ بول رہے ہیں۔ ان صحافیوں میں سرفہرست رؤف کلاسرا، محمد مالک، عامر متین، کاشف عباسی، عدیل راجہ ہیں۔ مجھے جیو، ڈان، ایکسپریس اور دیگر لفافہ صحافیوں سے شکایت نہیں ہے کیونکہ وہ تو ہیں ہی لفافہ صحافی اور سب ان کے مسخ شدہ چہرے کو اچھی طرح سے پہچانتے ہیں۔ لیکن اصل خطرہ ان نام نہاد نیوٹرل صحافیوں سے ہے جن کو عوام ہر روز یہ سوچ کر دیکھتی اور سنتی ہے کہ یہ لوگ ہم کو صحیح خبریں اور تجزیے دیں گے لیکن عوام کو سچ کے نام پر جھوٹ دیا جاتا ہے۔

میں ان چند صحافیوں کو "بلیک میلر گروپ آف اینکرز" کہتا ہوں۔ یہ سب لوگ آپس میں دوست بھی ہیں اور ایک دوسرے کے پروگراموں میں بھی جاتے ہیں اور اتفاق دیکھیے کہ جس موضوع پر ایک اینکر پروگرام کرتا ہے، دوسرا بھی اگلے دن اسی موقف کے ساتھ سامنے آ جاتا ہے۔ ان لوگوں نے عثمان بزدار کے متعلق بھی جھوٹے پروگرام کیے، حتیٰ کہ اس کو قاتل تک کہا گیا لیکن بعد میں سب جھوٹ نکلا۔ گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر پروگرام کیے، وہ بھی جھوٹ نکلا۔ خاور مانیکا اور ڈی پی او گوندل کے معاملے پر بھی بے شمار دعوے کیے گئے جو تمام بعد میں عدالت میں غلط ثابت ہوئے لیکن کسی ایک بات پر بھی کبھی معافی نہیں مانگی گئی اور ان جعلی اینکروں نے اول دن سے جھوٹ اور پروپگنڈا کا بازار گرم کر رکھا ہے۔

کل عامر متین اور محمد مالک نے اپنے پروگرام میں عمران خان کے بیوروکریسی سے کیے گئے خطاب پر شدید لیکن نہایت فضول اور بے جا نکتہ چینی کی اور کہا کہ فلاں فلاں کرپٹ بیوروکریٹ کو سزا دینی چاہے اور عمران خان نے کہا کہ میں بیوروکریسی کے ساتھ کھڑا ہوں، تو کیا آپ کرپٹ بیوروکریسی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اور ایک جگہ یہ بھی کہا کہ عشرت حسین ہر دور میں بیورکریسی ریفارمز پر کام کرتے ہیں لیکن آج تک بیوروکریسی ٹھیک نہیں ہو سکی، یہ ایک پٹا ہوا مہرہ ہے جسے عمران خان استعمال کر رہا ہے۔

یقین کیجیے یا تو یہ انتہائی جاہل ترین دانشور اور گھٹیا تجزیہ نگار ہیں یا پھر یہ انتہائی ہوشیاری کے ساتھ لوگوں کے ذہنوں میں جان بوجھ کر جھوٹ اور پروپیگنڈا ڈال رہے ہیں ورنہ کوئی بھی باشعور اور ذی ہوش انسان جس نے عمران خان کا خطاب سنا ہو، وہ ایسی گھٹیا تنقید یا تجزیہ پیش نہیں کر سکتا۔

عمران خان کا بیوروکریسی سے خطاب ایسے تھا جیسے ایک ہیڈ آف دی سٹیٹ کا اپنے ادارے سے ہونا چاہیے تھا۔ یہ اوور آل ایک موٹیویشنل خطاب تھا جس کا مطلب بیوروکریسی افسران کو یقین دلانا تھا کہ ان کے پاس آگے بڑھنے کے یکساں مواقع ہیں اور پہلے کی طرح سفارشیں اور سیاسی اثرورسوخ نہیں ہو گا۔ اور یہ یقین دہانی کروائی گئی کہ آپ کے ہر جائز اور ملکی مفاد میں کیے گئے کام میں عمران خان بطور وزیراعظم آپ کے ساتھ کھڑا ہو گا۔ یہاں عمران خان نے یہ ہرگز نہیں کہا کہ میں سب کرپٹ لوگوں کے ساتھ بھی کھڑا ہوں، جیسے عامر متین اور محمد مالک پینٹ کر رہے تھے۔

ان جاہل دانشوروں کے تجزیے کے مطابق عمران خان کو چاہیے تھا کہ وہ ایک سوٹی لے جاتا اور سارے افسران کو مار مار کر ادھ موا کر دیتا اور یوں ساری بیوروکریسی کرپشن سے پاک ہو جاتی۔ اگر کسی بیوروکریٹ کے خلاف کاروائی ہوتی بھی ہے تو وہ عمران خان نے نہیں کرنی بلکہ وہ نیب نے کرنی ہے اور عمران خان نے جو تقرریاں کی ہیں وہ میرٹ پر کی ہیں اگر کسی پر کرپشن کے چارجز ہیں تو اس کو نیب کو ضرور دیکھنا چاہیے لیکن بطور وزیراعظم عمران خان کا پورا حق ہے کہ وہ اپنی ٹیم خود اپنی مرضی سے تشکیل دے۔ لیکن جو دانشوری کے موتی یہ جاہل بگھار رہے ہیں، یقین کیجیے یہ دانشوری کی موت ہے۔

اور دوسری بات - عشرت حسین ایک ایڈوائزر کے طور پر سابقہ حکومتوں کے ساتھ کام کرتے رہے ہیں۔ اگر کوئی ان کے مشوروں پر عمل نہ کرے یا سیاسی عزم کا ارادہ نہ رکھے تو کیا یہ عشرت حسین کا قصور ہو گا ؟ اگر مشرف نے، زرداری نے یا نوازشریف نے عشرت حسین کے مشوروں پر عمل نہیں کیا تو کیا یہ عشرت حسین کا قصور ہے ؟؟ عامر متین اور محمد مالک کو ایسے گھٹیا تجزیے پر شرم آنی چاہیے۔جب انسان کچھ کر گزرنے کا عزم کر لیتا ہے تو بغیر کسی مشورے ، مدد اور سہارے کے بھی کر گزرتا ہے اور عمران خان بھی ایک ایسے ہی پرعزم اور باہمت شخص کا نام ہے جو ہر حال میں بیوروکریسی کی ریفارمز کرے گا اور کر کے دکھائے گا لیکن تب بھی یہ جاہل دانشور خوش نہیں ہوں گے۔


عمران خان نہ تو روایتی سیاستدان ہے اور نہ ہی وہ کرپشن اور پیسہ بنانے کے لیے سیاست میں آیا ہے، اس لیے پوری قوم کو امید اور یقین ہے کہ عمران خان مسائل حل کرے گا اور بیوروکریسی کے جن کو بوتل میں بند کرے گا اور اداروں کی ریفارمز کرے گا۔

عمران خان سے گزارش ہے کہ ان دانشوروں کو ہڈی ڈال دو تا کہ حکومت آرام اور سکون سے اپنا کام کر سکے ورنہ یہ جاہل کھوتے پانچ سال تک دولتیاں جھاڑتے ہی رہیں گے۔۔۔۔!!۔

تحریر و تجزیہ: عاشور بابا
Join my facebook page - Aashoor Baba ​
 
Advertisement
Not that Amir Mateen is not involved in these propagandas...

However, he tried to defend the IK's speech and neutralized the spin doctoring of Maalick on this issue.

Anyways, has lost interest in most of these pre-meditated, blackmailing talkshows ever since the results of last elections as it was expected that they will bark at IK because all their perks will soon end with him in power.
 
These days Maalick is trying to blackmail Malik Riaz...

Not that Malik Riaz should not be chastised, but he appears to have some personal grudge against him.
 
Advertisement
Bhai..Malick..Klasra..Mateen Arshad.Kashif..Ye aik hi group ha..In ko sirf Choran baichney se gharaz ha..Aur phir aj Kal siway Malik Riaz ke karoro rupay ke per day ke hissab se ARY..92 or dosray channels par khidmatey khalaq ke ads tu dekho.phir sab samjh aa Jaya ga..Zardari..Nawaz Mafias ke baray baray ads channels ur newspapers se ghayab ho gey Hain..IK ko need hi nahi ha pic walay ads denay ki..Fawad Ch..in ke sath kaam Kar chuka ha ..is lia wo mazay se in ki pains ko enjoy Kar raha ha.
 
there is nothing wrong in speaking to the officers..
give me one reason not to speak to..
IK speach was more like a warning.. That start working .No interference will be done from govt.. and if you wil not work still then next time ull be dealt with iron hand..
 
ایجنڈا یونہی ہوا میں نہیں اگتا بلکہ سوچ سمجھ کر دیا جاتا ہے. اور اس کے مقاصد ہوتے ہیں الیکشن سے پہلے ارشد شریف کی بندر ٹوپوسیان اور اب ان کی ہاہاکار اسی آرکٹیکٹ کا کام ہے اور اس کے بندے اندر بھی ہیں اور باہر بھی. مقصد حکومت کو سوا نیزے پہ لانا اور یاروں کے یار زرداری کا رول پیدا کرنا تاکہ گلشن کا کاروبار چلے

چیف کا نوٹس اور بحریہ کے خلاف فیصلے ان کو بتانے کے لیے تھے کہ کاروبار چمکاتے کہیں ہوش نہ کھو بیٹھنا. یہ گیم ہے اور اس میں مگرمچھوں کو کنٹرول کا خاطر خواہ انتظام ہے
​
 
Last edited:
I wouldn't doubt Amir Mateen, but Malick may have his own agenda but most likely it's against PMLN. He holds grudges against Maryam, used to be a media consultant for her.
 
Advertisement
Hit the nail on the head.. another BS that I hear from Klasra & Mateen is, IK gov are not ready where is are plan? Making tasks forces proves they don't have a plan.

Fact is No matter how much planning you do, you have to get official facts and onboard officials once in office.

Amir Mateen said the other day, IK should have had the plans ready from day one and implementing next day.
Then he said , Imran Khan is telling him team to prepare local body rules in 2 weeks and that IK shouldn't rush it, its not an easy subject..
So what is it ? Should he take his time to do the right thing or hurry? They have an objection no matter what...sore losers.
 
محمد مالک کا غصہ تو سمجھ آتا ہے بیچارے کو عمران خان کی صحافیوں کے ساتھ ملاقات میں مدعو نہیں کیا گیا تھا۔۔۔
 
Since IK became PM..I stop watching Klasra..Kashif.. Malick..Nizami talks shows..I am only active in this forum and keeps eyes on important news in channles.. before..I never missed Klasra.. Kashif.. Malick..Moeed. Shows
now some time watch Oriya show when topic is on genuine base..others shows just checking randomly..My life time favorite journalist...Tallat Hussain was gone in the dust sadily after went personal with IK.The journalist who surrender against his ego.should not do journalism..better to open a dhabba along side the road in ISB..
 
Advertisement
محمد مالک کا غصہ تو سمجھ آتا ہے بیچارے کو عمران خان کی صحافیوں کے ساتھ ملاقات میں مدعو نہیں کیا گیا تھا۔۔۔
یہ مالک ایک انتہائی کمینہ اور بیغیرت انسان ہے اس کو پی ٹی وی کی چیرمین شپ بھی عمران کو ایک انٹرویو میں غصہ اور طیش دلانے پر نہی تھی
 
دانشوری کی موت

کچھ صحافیوں اور نام نہاد اینکروں اور دانشوروں کا بس نہیں چل رہا ہے کہ وہ عمران خان کو ایک سائیڈ پہ کر کے ، یہ کہہ کر خود وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھ جائیں گے کہ "تمہیں صحیح طرح سے ملک چلانا نہیں آتا، ہم تم کو بتاتے ہیں کہ ملک کیسے چلانا ہے"

یہ نام نہاد نیوٹرل صحافی اول دن سے عمران خان کے خلاف جھوٹ پہ جھوٹ بول رہے ہیں۔ ان صحافیوں میں سرفہرست رؤف کلاسرا، محمد مالک، عامر متین، کاشف عباسی، عدیل راجہ ہیں۔ مجھے جیو، ڈان، ایکسپریس اور دیگر لفافہ صحافیوں سے شکایت نہیں ہے کیونکہ وہ تو ہیں ہی لفافہ صحافی اور سب ان کے مسخ شدہ چہرے کو اچھی طرح سے پہچانتے ہیں۔ لیکن اصل خطرہ ان نام نہاد نیوٹرل صحافیوں سے ہے جن کو عوام ہر روز یہ سوچ کر دیکھتی اور سنتی ہے کہ یہ لوگ ہم کو صحیح خبریں اور تجزیے دیں گے لیکن عوام کو سچ کے نام پر جھوٹ دیا جاتا ہے۔

میں ان چند صحافیوں کو "بلیک میلر گروپ آف اینکرز" کہتا ہوں۔ یہ سب لوگ آپس میں دوست بھی ہیں اور ایک دوسرے کے پروگراموں میں بھی جاتے ہیں اور اتفاق دیکھیے کہ جس موضوع پر ایک اینکر پروگرام کرتا ہے، دوسرا بھی اگلے دن اسی موقف کے ساتھ سامنے آ جاتا ہے۔ ان لوگوں نے عثمان بزدار کے متعلق بھی جھوٹے پروگرام کیے، حتیٰ کہ اس کو قاتل تک کہا گیا لیکن بعد میں سب جھوٹ نکلا۔ گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر پروگرام کیے، وہ بھی جھوٹ نکلا۔ خاور مانیکا اور ڈی پی او گوندل کے معاملے پر بھی بے شمار دعوے کیے گئے جو تمام بعد میں عدالت میں غلط ثابت ہوئے لیکن کسی ایک بات پر بھی کبھی معافی نہیں مانگی گئی اور ان جعلی اینکروں نے اول دن سے جھوٹ اور پروپگنڈا کا بازار گرم کر رکھا ہے۔

کل عامر متین اور محمد مالک نے اپنے پروگرام میں عمران خان کے بیوروکریسی سے کیے گئے خطاب پر شدید لیکن نہایت فضول اور بے جا نکتہ چینی کی اور کہا کہ فلاں فلاں کرپٹ بیوروکریٹ کو سزا دینی چاہے اور عمران خان نے کہا کہ میں بیوروکریسی کے ساتھ کھڑا ہوں، تو کیا آپ کرپٹ بیوروکریسی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اور ایک جگہ یہ بھی کہا کہ عشرت حسین ہر دور میں بیورکریسی ریفارمز پر کام کرتے ہیں لیکن آج تک بیوروکریسی ٹھیک نہیں ہو سکی، یہ ایک پٹا ہوا مہرہ ہے جسے عمران خان استعمال کر رہا ہے۔

یقین کیجیے یا تو یہ انتہائی جاہل ترین دانشور اور گھٹیا تجزیہ نگار ہیں یا پھر یہ انتہائی ہوشیاری کے ساتھ لوگوں کے ذہنوں میں جان بوجھ کر جھوٹ اور پروپیگنڈا ڈال رہے ہیں ورنہ کوئی بھی باشعور اور ذی ہوش انسان جس نے عمران خان کا خطاب سنا ہو، وہ ایسی گھٹیا تنقید یا تجزیہ پیش نہیں کر سکتا۔

عمران خان کا بیوروکریسی سے خطاب ایسے تھا جیسے ایک ہیڈ آف دی سٹیٹ کا اپنے ادارے سے ہونا چاہیے تھا۔ یہ اوور آل ایک موٹیویشنل خطاب تھا جس کا مطلب بیوروکریسی افسران کو یقین دلانا تھا کہ ان کے پاس آگے بڑھنے کے یکساں مواقع ہیں اور پہلے کی طرح سفارشیں اور سیاسی اثرورسوخ نہیں ہو گا۔ اور یہ یقین دہانی کروائی گئی کہ آپ کے ہر جائز اور ملکی مفاد میں کیے گئے کام میں عمران خان بطور وزیراعظم آپ کے ساتھ کھڑا ہو گا۔ یہاں عمران خان نے یہ ہرگز نہیں کہا کہ میں سب کرپٹ لوگوں کے ساتھ بھی کھڑا ہوں، جیسے عامر متین اور محمد مالک پینٹ کر رہے تھے۔

ان جاہل دانشوروں کے تجزیے کے مطابق عمران خان کو چاہیے تھا کہ وہ ایک سوٹی لے جاتا اور سارے افسران کو مار مار کر ادھ موا کر دیتا اور یوں ساری بیوروکریسی کرپشن سے پاک ہو جاتی۔ اگر کسی بیوروکریٹ کے خلاف کاروائی ہوتی بھی ہے تو وہ عمران خان نے نہیں کرنی بلکہ وہ نیب نے کرنی ہے اور عمران خان نے جو تقرریاں کی ہیں وہ میرٹ پر کی ہیں اگر کسی پر کرپشن کے چارجز ہیں تو اس کو نیب کو ضرور دیکھنا چاہیے لیکن بطور وزیراعظم عمران خان کا پورا حق ہے کہ وہ اپنی ٹیم خود اپنی مرضی سے تشکیل دے۔ لیکن جو دانشوری کے موتی یہ جاہل بگھار رہے ہیں، یقین کیجیے یہ دانشوری کی موت ہے۔

اور دوسری بات - عشرت حسین ایک ایڈوائزر کے طور پر سابقہ حکومتوں کے ساتھ کام کرتے رہے ہیں۔ اگر کوئی ان کے مشوروں پر عمل نہ کرے یا سیاسی عزم کا ارادہ نہ رکھے تو کیا یہ عشرت حسین کا قصور ہو گا ؟ اگر مشرف نے، زرداری نے یا نوازشریف نے عشرت حسین کے مشوروں پر عمل نہیں کیا تو کیا یہ عشرت حسین کا قصور ہے ؟؟ عامر متین اور محمد مالک کو ایسے گھٹیا تجزیے پر شرم آنی چاہیے۔جب انسان کچھ کر گزرنے کا عزم کر لیتا ہے تو بغیر کسی مشورے ، مدد اور سہارے کے بھی کر گزرتا ہے اور عمران خان بھی ایک ایسے ہی پرعزم اور باہمت شخص کا نام ہے جو ہر حال میں بیوروکریسی کی ریفارمز کرے گا اور کر کے دکھائے گا لیکن تب بھی یہ جاہل دانشور خوش نہیں ہوں گے۔


عمران خان نہ تو روایتی سیاستدان ہے اور نہ ہی وہ کرپشن اور پیسہ بنانے کے لیے سیاست میں آیا ہے، اس لیے پوری قوم کو امید اور یقین ہے کہ عمران خان مسائل حل کرے گا اور بیوروکریسی کے جن کو بوتل میں بند کرے گا اور اداروں کی ریفارمز کرے گا۔

عمران خان سے گزارش ہے کہ ان دانشوروں کو ہڈی ڈال دو تا کہ حکومت آرام اور سکون سے اپنا کام کر سکے ورنہ یہ جاہل کھوتے پانچ سال تک دولتیاں جھاڑتے ہی رہیں گے۔۔۔۔!!۔

تحریر و تجزیہ: عاشور بابا
Join my facebook page - Aashoor Baba ​
اگر ہڈی ڈال دی تو یہ روز بھونکنے آجائے گے اور مزید ہڈی مانگے گے. رینے دو ایسے ہی انہیں.
 
Well come to the group. I had been for years pointing to people like Klasara and Kashif. Many on this forum used to object, now penny is dropping on many.

Klasara - a traitor and agent of foreign forces, he would go against anything which would benefit Pakistan. Listen to his comments carefully. He would always admire and take the side of India and Indian agenda and would say that what is Pakistan and its wishes!! We are nothing, and should not take/hold independent views. Most dangerous of the lot.

Kashif- He is different cattle of fish. He suffer from same syndrome like Talat. Think too highly about himself, even though in reality he is a complete duffer, not very educated or intelligent. But he suffer jealousy from IK. And due to it he would never ever is going to praise him or support him.
He also is friends with many PMLN and PPP leaders. He would support them, no matter how much corruption is unearthed against them. He seems on surface to be against the corruption, but in reality he is cosy with the corrupts. Highly confused idiot.


Malick- Is only a degree below Klasra. He is as dangerous for Pakistan as Klasara. But Malick motives are entirely personal. Despite whatever he portrays and how much his group says he is "neutral" or clean. He is very corrupt, he has taken advantage from the corrupts for over 10 years now.
He hold licence to racing track in Islamabad for over 10 years now. He had taken the job of MD of PTV and provided services to the Sharifs. Including having some part in the formation and running of their media cell. He is very close to Shahbaz and worked and still work for him.


Mateen- He is a harmless lefty. He only thinks that Socialism, which is now even discarded by China and Russians for market economies should be implemented in Pakistan. He is one of those who have grown up in USSR influence in the area with "Liberal" mentality. He doesn't say it openly to avoid labels but he is probably even against Islam. Him and Saeed Kazi probably are similar as far as communist ideas are concerned but Kazi is a far better person and focus on real reasons why Pakistan is suffering.
 
Totally agree with you...these anchors have their own agenda...they r never neutral
single point agenda.... paisa paisa aur paisa...........................

bhae bureaucracy ko thek krna hy qatal ne krna un ko.............................................. agr IK en man kis ko terminate kr dy tu ye log phr b tanqeeed krin gy
 
malik
Well come to the group. I had been for years pointing to people like Klasara and Kashif. Many on this forum used to object, now penny is dropping on many.

Klasara - a traitor and agent of foreign forces, he would go against anything which would benefit Pakistan. Listen to his comments carefully. He would always admire and take the side of India and Indian agenda and would say that what is Pakistan and its wishes!! We are nothing, and should not take/hold independent views. Most dangerous of the lot.

Kashif- He is different cattle of fish. He suffer from same syndrome like Talat. Think too highly about himself, even though in reality he is a complete duffer, not very educated or intelligent. But he suffer jealousy from IK. And due to it he would never ever is going to praise him or support him.
He also is friends with many PMLN and PPP leaders. He would support them, no matter how much corruption is unearthed against them. He seems on surface to be against the corruption, but in reality he is cosy with the corrupts. Highly confused idiot.


Malick- Is only a degree below Klasra. He is as dangerous for Pakistan as Klasara. But Malick motives are entirely personal. Despite whatever he portrays and how much his group says he is "neutral" or clean. He is very corrupt, he has taken advantage from the corrupts for over 10 years now.
He hold licence to racing track in Islamabad for over 10 years now. He had taken the job of MD of PTV and provided services to the Sharifs. Including having some part in the formation and running of their media cell. He is very close to Shahbaz and worked and still work for him.


Mateen- He is a harmless lefty. He only thinks that Socialism, which is now even discarded by China and Russians for market economies should be implemented in Pakistan. He is one of those who have grown up in USSR influence in the area with "Liberal" mentality. He doesn't say it openly to avoid labels but he is probably even against Islam. Him and Saeed Kazi probably are similar as far as communist ideas are concerned but Kazi is a far better person and focus on real reasons why Pakistan is suffering.
MAlick wo shaks hy jo,,, agr sharab ke botal py islami sharab likh do tu wo us py tanqeed krny ga,,,,,,,,,,,, all these presents protect the benefits of asharafia............

kbe eno logo ke welfare py program kia ho ,,,, kbe eno thar ja k program kia ho ,,,,,,,,,,,,,,,,