اسلام آباد: (ویب ڈیسک) 30 سالہ آسٹریلیوی خاتون لارا ہالا کا کہنا ہے کہ اسے سجاد نامی پاکستانی لڑکے نے اپنی باتوں میں پھنسایا اور جب اس پر اس شخص کی اصلیت کا راز افشاں ہوا تب تک بہت دیر ہوچکی تھی۔
لارا ہالا لاہور کے رہائشی سجاد کی محبت میں گرفتار ہوکر پاکستان آئیں تھی۔ لارا کے مطابق سجاد سے اس کا رابطہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ہوا جس کے بعد وہ دونوں ایک دوسرے کی محبت میں مبتلا ہوئے، سجاد اسے عالی شان بنگلے کی تصاویر بھیجتا تھا اور اس بنگلے کو اپنی ملکیت ظاہر کرتا تھا۔
لارا ہالا نے آسٹریلیا کی یونیورسٹی آف نوٹروے سے لاء کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ 2013ء میں لارا کی دوستی ٹرین میں ایک پاکستانی لڑکی ریحانہ سے ہوئی اور وہ سکائپ پر ریحانہ کے گھر والوں سے بھی بات کرنے لگی جو کہ پاکستان میں مقیم تھے ایک بار ریحانہ نے اپنے رشتہ دار سجاد کاتعارف لاارا سے کروایا۔
لارا کا کہنا تھا کہ ریحانہ کی فیملی سے بات کر کے مجھے لگا کہ یہی وہ چیز ہے جس کی مجھے خواہش تھی کیونکہ میراتعلق ایسی فیملی سے تھا جو بچپن سے ہی ٹوٹ گئی تھی اور یہی وجہ تھی کہ میں آسانی کے ساتھ سجاد کے جھانسے میں آ گئی۔لارا کی سجاد سے فیس بک پر کئی سالوں تک بات ہوتی رہی اور وہ کہتا تھا کہ وہ لارا کو ہمیشہ خوش دیکھنا چاہتا ہے۔سجاد بھی لارا کے سامنے وکیل ہونے کا دعویٰ کرتا رہا۔
لارا کا کہنا تھا کہ سجاد نے مجھے بلکل ویسی زندگی دینے کا وعدہ کیا تھا جس کا میں خواب دیکھا کرتی تھی۔لارا نے بتایا کہ سجاد نے اسے بتایا کہ اس کے پانچ گھر ہیں اور سپانش ہاؤس کی خرایداری کی رسید بھی دکھائی اور کہا کہ میں جس طرح چاہوں اس گھر کو سجا سکتی ہوں۔سجاد کا لارا کے خاندان کے ساتھ بھی رابطہ تھا اور وہ انہیں بھی یہی کہتا کہ وہ لارا کو بہت خوش رکھے گا۔ لارا کا کہنا تھا کہ وہ سجاد کے بھائی کی شادی پر لاہور آئی۔لارا کا کہنا تھا کہ میں لاہور پہنچ کر دیکھا کہ یہ ویسا گھر بلکل بھی نہیں ہے جیسا مجھے تصاویر میں دکھایا گیا تھا۔
ایک گھر میں 20لوگ مقیم تھے۔لارا کا کہنا ہے کہ آہستہ آہستہ سجاد کی اصلیت سامنے آ گئی اور اس نے مجھ پر تشدد کرنا شروع کر دیا۔لڑکی کا کہنا تھا کہ سجاد نے اس کے ساتھ زیادتی کی اور اس کے بھائی نے بھی کئی بار میرے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کی۔
ہالا کے مطابق اس کی مدد ایک مشہور بزنس مین اور اے ایف او ایچ ایس کلب کے چیرمین ڈاکٹر قیصر رفیق نے کی اور اسے آسٹریلیا واپس بھیجنے کا بندوبست کیا۔
More expectations always hurts..While same time many marriages became reality recently.when Western women wed with Pakistani men via net friendships....Although two different cultures brought up peoples..not easy to understand and adjust each others when they living together in real life..
Agreed...Is larkay smait saray khandan ko net ke zarraya chittar parnay chahay..Aur ye kaam Larki asani see Kar Sakti ha..She must have names and pic of this Thug family.....
This whole story seems bull crap. Suppositly she was being raped over and over again and others tried. Then a third persong rescued her and sent her back to australia. This is all rubbish. If she had contact with out side world she would be free in a minute. We all know any foreigner female will get help in a second in pakistan. Be it media police or ordinary pakistani will all jump in to save the day.
we have high employment and no justice system. People see how target killing and model town massacre went unpunished. Therefore, soon we will export our crimes to foreign countries
Punjab is becoming a wild province with corrupt people and rapists. After kids, they are going after foreigners. We need to stop, otherwise we will be blacklisted.
Boht afsosnaaq bat Hy per haqeeqat to ye Hy k Ye khatoon apni Greed Ka shikaar hogaie hen. Is poori story men ager inho ne "Ziyadti" wali baat na daali ho to dunya ki koi court is Pakistani ko saza Nahi de Sakti Hy. Kion k Both are Adults and are responsible for their own decisions...
This whole story seems bull crap. Suppositly she was being raped over and over again and others tried. Then a third persong rescued her and sent her back to australia. This is all rubbish. If she had contact with out side world she would be free in a minute. We all know any foreigner female will get help in a second in pakistan. Be it media police or ordinary pakistani will all jump in to save the day.
May be you are right... But these type of incidents not out of the box..I think only .Mirch Masala was added...As she did all things with her open eyes ..that's why she didn't complain...She was not teens...