- Joined
- Sep 2, 2014
- Posts
- 1,239
- Reaction score
- 1,042
- Points
- 113
پانچ سو ارب کے اثاثوں کے مالک میاں نوازشریف کو چار دن پلّے سے وکلاء کی فیس دینا پڑی ہے تو ''باں باں‘‘ ہو گئی ہے۔ ان کی ''چیکیں‘‘ نکل گئی ہیں۔اس سے پہلے یہ ہوتا تھا کہ سارے ذاتی مقدمات بھی سرکاری کھاتے سے ادائیگیوں کے ذریعے چلتے تھے اور اٹارنی جنرل کے موجود ہونے کے باوجود سرکاری خرچے پر مہنگے مہنگے وکیل کئے جاتے تھے لیکن کیونکہ ان کی ساری ادائیگی سرکاری خزانے سے یعنی غریب عوام کے ٹیکسوں سے کی جاتی تھی اس لیے ان کو کبھی محسوس نہیں ہوئی تھی۔ جونہی یہ ادائیگی پلے سے کرنی پڑی ہے (اس عاجز کو اب بھی شبہ ہے کہ وہ یہ ادائیگی پلے سے نہیں کر رہے ہوں گے۔ وہ اب بھی کوئی نہ کوئی ''جگاڑ‘‘ لگا کر کسی نہ کسی طریقے سے ہمارے ٹیکس کے پیسوں کو ہی استعمال کر رہے ہوں گے)۔
http://dunya.com.pk/index.php/author/khalid-masood-khan/2018-01-11/21952/29708133#.WlbR0HlRW1s
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/Z7PNQed.jpg





