Advertisement

مجلس عمل، جماعت اسلامی کا سیاسی پھندا؟ - اسامہ الطاف

. گزشتہ ہفتہ پاکستان کی پارلیمانی سیاست کے لیے تاریخی تھا۔منگل کو سینیٹ کے اجلاس میں جنرل قمر جاوید باجوہ نے ارکان کو بریفنگ دی،یہ کسی بھی سپہ سالار کی دیگر عسکری قیادت کے ہمراہ ایوان بالا میں پہلی آمد تھی،پاکستان میں جمہوریت کے لیے یہ پیش رفت یقیناً انتہائی مثبت اور خوش گوار ہے۔سینیٹ کے مذکورہ اجلاس کی اہمیت کی وجہ حلقہ بندیوں سے متعلق آئینی ترمیم کی منظوری بھی تھی،اس سے قبل ترمیمی بل سینیٹ میں کئی مرتبہ پیش ہوا لیکن مختلف وجوہات کی بنا پر منظور نہیں ہوسکاجس کے باعث عام انتخابات کے بروقت انعقاد کے حوالہ سے شکوک و شبہات جنم لیں رہے تھے،لیکن منگل کو اس بل کی منظوری کے بعد بروقت انتخابات کے انعقاد میں بظاہر کوئی رکاوٹ نہیں۔

اس حقیقت کا تدارک کرتے ہوئے سیاسی جماعتوں نے انتخابات کی تیاری شروع کردی ہے، انتخابی جوڑتوڑ اور سیاسی سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا ہے۔آئندہ سال منعقد ہونے والے عام انتخابات میں گو اصل کہ مقابلہ حکمراں جماعت مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان ہوگا لیکن حالیہ واقعات کے پیش نظر یقین سے کہا جاسکتا ہے کہ آئندہ انتخابات میں مذہبی جماعتوں کا کردار انتہائی اہم ہوگا۔ایک طرف روایتی مذہبی جماعتوں نے متحدہ مجلس عمل کی بحالی کا اعلان کیا تو دوسری طرف ملّی مسلم لیگ، لبیک یا رسول اللہ کی صورت میں نئی مذہبی جماعتیں بھی سرگرم عمل نظر آتی ہیں۔

متحدہ مجلس عمل کے قیام کا مقصد(قیادت کے مطابق) مذہبی جماعتوں کے ووٹ بینک کو یکجا کرنا ہے، لیکن سیاسی منظر نامے پر وجود میں آنے والی نئی سیاسی جماعتیں اس اتحاد میں شامل نہیں، علامتی اہمیت کی حامل مولانا سمیع الحق کی جمعیت علماء اسلام بھی اس اتحاد کا حصہ نہیں،عوامی نمائندگی کے معیار پر پرکھا جائے تومتحدہ مجلس عمل میں صرف جمعیت علماء اسلام اور جماعت اسلامی کو کسی درجہ میں عوامی نمائندگی حاصل ہے،یوں متحدہ مجلس عمل حقیقت میں مذہبی جماعتوں کا متحدہ پلیٹ فارم نہیں بلکہ جماعت اسلامی اور جمعیت علماء اسلام کے اتحاد کی تصویر ہے۔

جماعت اسلامی اور جمعیت علماء اسلام کی سیاست میں بنیادی اختلاف ہے، جماعت اسلامی کا مقصد پاکستان کی سیاست کو اشرافیہ کے قبضہ سے آزاد کرکے ایماندار قیادت فراہم کرنا ہے جو اسلامی پاکستان کے منشور پر عمل پیرا ہو،جبکہ جمعیت علماء اسلام اقتدار میں حصہ داری کے ذریعے حکومت کے ممکنہ غیر اسلامی اقدامات کی روک تھام کی قائل ہے،یہی وجہ ہے کہ پچھلے چار سال میں دونوں جماعتوں کی پالیسیاں متضاد رہی ہے،بنیادی قومی امور پر دونوں جماعتوں کا موقف یکسر مختلف رہا ہے۔

اس پس منظر کو دیکھا جائے تو واضح ہوگا کہ متحدہ مجلس عمل میں شمولیت جماعت اسلامی کے بنیادی مقاصد کے حصول میں مددگار نہیں ہوگی،کیونکہ اس اتحاد میں وہ جماعت بھی شامل ہے جو اشرافیہ کی مددگار اور حصہ دار رہی ہے،اس اتحاد کی قیادت کا دامن کرپشن کے الزامات سے بھی پاک نہیں،یوں جماعت اسلامی ایک متنازع اتحاد میں شامل ہے، جس سے مستقبل میں جماعت اسلامی کی عوامی ساکھ اور مقبولیت پر منفی اثر پڑنے کا خدشہ ہے۔

مذکورہ بالا تضادات سے صرف نظر کرکے گزشتہ انتخابات کے تناظر میں دیکھا جائے تو دونوں جماعتوں کے باہمی اتحاد سے سیاسی منظر نامے پرکسی بڑی تبدیلی کا امکان نہیں۔ گزشتہ انتخابات میں دونوں جماعتوں کی قومی اسمبلی میں مجموعی نشستیں 17اور مجموعی ووٹ 25لاکھ تھے۔ یہ تعداد حکومت کی تشکیل تو درکنار اپوزیشن میں بھی مؤثر کردار ادا کرنے کے لیے ناکافی ہے۔خیبر پختونخوا میں ، جہاں ماضی میں متحدہ مجلس عمل کی حکومت رہی ہے ، دونوں جماعتوں کی مجموعی نشستیں 23ہے، جبکہ کل نشستوں کی تعداد 99ہے۔متحدہ مجلس عمل کے قیام سے صوبائی نشستوں کی تعداد میں اضافہ کا امکان ضرور ہے لیکن حکومت کی تشکیل کے لیے مطلوبہ نشستیں ن لیگ سے اتحاد کے بغیر ممکن نہیں۔ اگر ن لیگ سے صوبائی سطح پر اتحاد ہوتا ہے تو جماعت اسلامی کی ایماندار کی قیادت کا دعویٰ ایک بار پھر مشکوک ہوجائے گا۔

قابل غور اور دلچسپ بات یہ ہے کہ متحدہ مجلس عمل کے قیام سے جمعیت علماء اسلام اپنے مقصد کے تحت اقتدار میں حصہ داری اور سیاسی لین دین بہتر طریقے سے کرنے کے قابل ہوگی اور سیاسی نقصان سے بھی محفوظ ہوگی۔جماعت اسلامی کی قیادت کو سوچنا چاہیے کہ متحدہ مجلس عمل میں شمولیت کے بعدمستقبل میں ایسا نہ ہوکہ عوام ان کا شمار بھی مسترد شدہ روایتی سیاسی جماعتوں میں کریں اور متحدہ مجلس عمل جماعت اسلامی کا سیاسی پھندا ثابت ہو!

​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement

درست ہے لیکن جمیعت علمائے اسلام کی سنجیدگی کا جلد پتا چل جائے گا ، جب وہ نون لیگ سے اپنی علاحدگی کا اعلان کریں گے، ویسے اب زیادہ من مانی کا امکان مولانا کی طرف سے نہ ہو سکے ، جن دیگر مذہبی جماعتوں کا تعلق ہے جی اس میں شامل نہیں ، وہ جلد شامل ہوں گی

جو ہونا ہوگا وہ تو ہوگا لیکن عوام پچھلے چار سال کو کیسے بھولیں گے
 
Advertisement
جو ہونا ہوگا وہ تو ہوگا لیکن عوام پچھلے چار سال کو کیسے بھولیں گے

کس عوام کی بات ؟؟ جو پچاس سال سے بھٹو اور نواز شریف کی غلام ہے ؟؟ اصل قصور ہی عوام کا ہے ، عوام ان کے حرام میں ان کی عادی ہو چکی ہے اس لئے اس کو بد عنوانی سے پاک لوگ پسند نہیں ، فضل الرحمن کو اگر احساس ہو گیا اور آئندہ توبہ کر لے تو کچھ بہتری ہو سکتی ہے لیکن اس دفعہ ایم ایم اے کی بحالی کوئی معمولی بات نہیں ، فضل الرحمان اور ان کی جماعت تو خاہ مخواہ نواز شریف اور زرداری کے گناہوں میں شریک رہتی ہے، اس دفعہ ایم ایم اے میں ان کی مرضی نہیں چل سکتی

بات ٹھیک ہے آپ کی،لیکن 2013 کے پی کی عوام نے تحریک انصاف کو موقع دیا۔ لاہور جیسے شہر سے بھی ان کو لاکھوں ووٹ ملیں۔ جماعت اسلامی اپنی پوزیشن واضح کریں۔ حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کریں، عوام چلیں ہوے کارتوس کے بجاے جماعت کو ضرور موقع دیں گی
 
اصل میں عوام کو اس حد تک بےوقوف بنایا جاتا ہے کہ وہ سوچ بھی نہیں سکتی اس کے ساتھ یہ چور سیاست دان کیا سلوک کرتے ہیں ، سیکولر ایجنڈہ رکھنے والی جماعتیں جب یہ کہتی ہیں کہ ہم بھی مسلمان ہیں ، جس کا مظاہرہ آپ نے حلقہ این اہ ١٢٠ میں بھی دیکھا تو افسوس ہوتا ہے ، اصل رکاوٹ ہی یہ ہے ، اس ملک کا ایک بڑا طبقہ رسولpbuh سے محبت کیلئے جان دینے کا اقرار کرتا ہے لیکن ووٹ کے وقت فیصلہ ان کے حق میں کرتا ہے جو سیکولر ایجنڈے پر کم کرتے ہیں
​
 
Advertisement
Ch saab, aik sawal: What will you say if JI or JUIF join hands with PMLN/PPP after elections in 2018? Mark my words now, they will make a coalition to remain in government. Will you leave MMA if that happens?

کس عوام کی بات ؟؟ جو پچاس سال سے بھٹو اور نواز شریف کی غلام ہے ؟؟ اصل قصور ہی عوام کا ہے ، عوام ان کے حرام میں ان کی عادی ہو چکی ہے اس لئے اس کو بد عنوانی سے پاک لوگ پسند نہیں ، فضل الرحمن کو اگر احساس ہو گیا اور آئندہ توبہ کر لے تو کچھ بہتری ہو سکتی ہے لیکن اس دفعہ ایم ایم اے کی بحالی کوئی معمولی بات نہیں ، فضل الرحمان اور ان کی جماعت تو خاہ مخواہ نواز شریف اور زرداری کے گناہوں میں شریک رہتی ہے، اس دفعہ ایم ایم اے میں ان کی مرضی نہیں چل سکتی
​
 
Ch saab, aik sawal: What will you say if JI or JUIF join hands with PMLN/PPP after elections in 2018? Mark my words now, they will make a coalition to remain in government. Will you leave MMA if that happens?

یہ ان سب کی سیاسی موت ہوگی ، ایسا ہونا نہیں ، ہوگا تو سب سامنے آئے گا ، فضل الرحمان کیلئے اب ایسا کرنا مشکل ہوگا ، بہت زیادہ مخالفت پہلے بحال نہ ہونے کی ایک وجہ یہ ہی تھی ، لیکن اب تو تحریک انصاف ، مسلم لیگ ، پی پی پی کا ایجنڈا ایک جیسا ہوگیا ہے ، تحریک انصاف جو سیاسی موروثیت کے خلاف بولنے میں آگے آگے تھی اس نے بھی توبہ کر کے ترین کے بیٹے کو ٹکٹ دے دیا ہے ، الله اس قوم پر رحم کرے ، اب بھی اگر تبدیلی کا نعرہ لگانا ہے تو یہ سب کچھ سوچ لیں،تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے درمیان دوریاں بھی ایسی منفی سوچ کا نتیجہ ہیں جو تحریک انصاف میں موجود ہیں
​
 
جب جب مولویوں نے ات*اد کیا بعد میں پتا چلا پیچھے کسی فوجی کا ہاتھ تھا اس ایم ایم اے کے پیچھے بھی کوءی نا کوءی فوجی نکلے گا
 
Sir app meray sawal ka jawab day dayn, Allah nay zindagi di tou dekhayn gay k kesay JI ya JUIF join nhi kartay... app itna bata daynk app ka kiya reaction hoga agar aisa howa?

یہ ان سب کی سیاسی موت ہوگی ، ایسا ہونا نہیں ، ہوگا تو سب سامنے آئے گا ، فضل الرحمان کیلئے اب ایسا کرنا مشکل ہوگا ، بہت زیادہ مخالفت پہلے بحال نہ ہونے کی ایک وجہ یہ ہی تھی ، لیکن اب تو تحریک انصاف ، مسلم لیگ ، پی پی پی کا ایجنڈا ایک جیسا ہوگیا ہے ، تحریک انصاف جو سیاسی موروثیت کے خلاف بولنے میں آگے آگے تھی اس نے بھی توبہ کر کے ترین کے بیٹے کو ٹکٹ دے دیا ہے ، الله اس قوم پر رحم کرے ، اب بھی اگر تبدیلی کا نعرہ لگانا ہے تو یہ سب کچھ سوچ لیں،تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے درمیان دوریاں بھی ایسی منفی سوچ کا نتیجہ ہیں جو تحریک انصاف میں موجود ہیں
​
 
Advertisement
Sir app meray sawal ka jawab day dayn, Allah nay zindagi di tou dekhayn gay k kesay JI ya JUIF join nhi kartay... app itna bata daynk app ka kiya reaction hoga agar aisa howa?

آپ کے سوال کا جتنا جواب بنتا ہے اتنا تو دے دیا ہے بھائی ، ایک چیز کا ابھی تک وجود ہی نہیں ، اس کا جواب کیسے دوں ؟ جماعت اسلامی نے جب مجلس عمل کی بحالی کا فیصلہ کیا تو میں نے بھی متعلقہ فورم پر شدید تنقید کی تھی ، لیکن پاکستان کے اندر اب دائیں اور بائیں کا چکر ختم ہو گیا ہے ، اب اسلام کے نام لیوا اور سیکولرز ایجنڈے کے حامیوں میں مقابلہ ہوگا ، نواز شریف کو اب مسلم لیگ کے نام سے جوڑنا بھی قائد اعظم کی روح کو تکلیف دینا ہوگا ، پی پی پی کا تو وجود ہی نہیں رہا ، ایم کیو ایم بھی اپنے انجام کو پہنچ گئی ، رہ گئے تحریک انصاف والے ، اس میں بھی ایک ایسا گروہ موجود ہے جس کو اسلام کے نہم سے الرجی ہے ، اس لئے شائد عمران خان بھی مجبور ہے ، وارثت یہاں بھی اثر دیکھا رہی ہے ، ایسے میں دینی جماعتوں کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے ، الله نے چاہا تو اس دفعہ اچھا ثابت ہوگا

آپ کے نقطہء نظر میں سقم ہے :
اپنکو فضل الرحمن سے امید ہے کہ وہ بہتر ہوگا جبکہ فضل الرحمن کو عوامی رد عمل کی پروا نہیں، عجیب بات یہ ہے کہ صرف امید پر اپنے کیسے اتحاد کرلیا ۔ حالانکہ چند روز قبل ہی اس نے جماعت اسلامی کو امریکی ایجنٹ قرار دیا ہے۔دوسری بات یہ کہ سارا مسئلہ عوام کا نہیں ہے، مسئلہ آپ کی پالیسی کا ہے، آپ جلسہ میں شریف برادران کے خلاف شعلہ بیانی کرتے ہیں پھر کشمیر میں ان سے اتحاد کرلیتے ہیں۔ این اے 122 میں الیکشن تحریک انصاف کے ساتھ لڑتے ہیں اور پھر اسپیکر کا ووٹ ایاز صادق کو دیتے ہیں۔ اپ اپنے تضادات ختم کریں عوام آپ کے ساتھ ہوگی
 
میں سمجھ رہا تھا واقعی آپ نے کسی سنجیدگی سے یہ تھریڈ بنایا ہے ، لیکن اس کا مقصد اگر صرف جماعت پر تنقید ہے تو آپ کو بتاؤں اب فضل الرحمان کی چلنے والی نہیں ، ابھی مجلس عمل کوئی ایجنڈا تیار نہیں ہوا ، فضل الرحمان کیلئے ایک ماہ کی مہلت ہے وہ نواز شریف کو چھوڑتے ہیں یا ساتھ رہتے ہیں ، اسی طرح جماعت اسلامی نے بھی خیبر میں یہ فیصلہ کرنا ہے ،ویسے دینی جماعتوں کے اتحاد کی بات جب بھی ہوتی ہے دجالی میڈیا اور جماعتیں آسمان سر پر اٹھا لیتی ہیں

جس طرح عمران خان اس معاشرے کا حصہ ہے اسی طرح فضل الرحمان اور دوسرے بھی ، اگر عمران خان اور فضل الرحمان کی آپس میں نہیں بنتی تو یہ معاملہ ان کے درمیان ہی رہنے دیں ، آپ یہ یقین کر لیں کہ تحریک انصاف اور دیگر جماعتوں میں اب کوئی فرق نہیں رہا ، اس فورم پر بھی روزانہ درجنوں کے حساب سے عمران خان کی تعریف میں قلابے ملانے والے اور ہر وقت منافقت کی تسبیح کرنے والے اس کو چھوڑ چکے ہیں

حالیہ مثال ترین کی نااہلی اور اس کے بیٹے کو ٹکٹ دینا ہے ؟؟؟؟ کیا یہ درست ہے کہ ابتدا میں تحریک انصاف کی پولیسی ایسی ہی تھی ؟ یا عمران خان غلط تھا ؟

فضل الرحمان نے پہلے دور میں جو کچھ کیا اس کا نتیجہ ہی تھا کہ مجلس عمل ٹوٹ گئی ، اب من مانی نہیں ہو سکتی ،نہ جماعت اسلامی اور دوسری جماعتیں ایسا ہونے دیں گیں

جہاں تک تحریک انصاف کا تعلق ہے جماعت کے حوالے سے ، میں نے پہلے بھی کہا تھا اس جماعت میں سیکولر لابی کا کنٹرول ہے جن کو جماعت کا اسلامی ہونا پسند نہیں ،عمران خان جتنا مرضی خلافت راشدہ کا نام لیتا رہے اور قرانی حوالے دیتا رہے ، اس کے ارد گرد حلقے والے اس کو کچھ نہیں کرنے دیں گے

لاہور میں ووٹ جماعت نے دیا تو لیڈ کم ہوئی ، اسمبلی میں تحریک انصاف آ کر لیٹ گئی ، وہ ووٹ سپیکر کیلئے تھا ، نوں لیگ کیلئے نہیں تھا ، تحریک انصاف نے وہاں جماعت سے بات ہی نہیں کی تھی ، ویسے میری رائے میں ووٹ نہیں دینا چاہئے تھا ، اس کو میں بھی مانتا ہوں ، ایسا ہی کشمیر میں ہے ، وہاں کی جماعت آزاد ہے لیکن جو ہوا غلط ہوا ، جہاں غلطی ہے اس کی ماننے میں حرج نہیں ، جماعت کو اس سے سیکھنا چاہیے

اب کم برائی اور زیادہگ برائی والا تجربہ ناکام ہے ، کم برائی والا اقتدار میں جب آتا ہے تو شیطان کو بھی شرماتا ہے ، آج تک نوں لیگ نے یہ ہی کچھ کیا ہے ، اب اس نے خود ہی سیکولر ہونے کا نعرہ لگا دیا ہے

​
 
Last edited:

مختصر عرض یہ کہ جماعت اسلامی کا واحد اثاثہ ایمان دار قیادت ہے۔ اس سے قبل جماعت اسلامی کی انتخابی طاقت کے یو آئی سے بھی کمزور رہی ہے، یہ پہلی مرتبہ تھا کہ جماعت اسلامی زیادہ مضبوط نظر آرہی تھی۔ لیکن فضل الرحمن نے مذہبی جماعتوں کے اتحاد کے نام پر جماعت اسلامی کی برتری کو بھی نقصان پہنچا یا اور ایمانداری کی خاصیت کو بھی۔ اس کا اندازہ آپ کو الیکشن کے نتائج میں نظر آجائیں گا۔ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے فارغ ہونے کے بعد جماعت اسلامی فائدہ اٹھاتی۔تحریک انصاف کے ممکنہ حکومت کے خلاف بھر پور اپوزیشن کا کردار ادا کرتی تو 2023 2028 میں چانس تھا۔ لیکن جے یو آئی سے اتحاد کے بعد اپنکس منہ سے تحریک انصاف پر تنقید کریں گے۔ علی ترین کے معاملے کو ہی لیں لے۔ آپ کا اعتراض درست ہے لیکن فضل الرحمن کا بھائی کے پی میں اپوزیشن لیڈر ہے ، بیٹا ڈیرے میں الیکشن ہار چکا ہے۔ان کی حالت تحریک انصاف سے بھی بدتر ہے، آپ اپنی ساخت خراب کررہے ہیں ان کے ساتھ اتحاد کر کے۔
 
سب الیکشن کا انتظار کرتے ہیں ، فضل الرحمان تو صرف ایک جماعت ہے ، باقی اس سے زیادہ ہیں ، اگر فضل الرحمان کی مداخلت کا ذرا سا بھی احساس ہوا تو یہ کامیاب نہیں ہوگا ، ویسے فاٹا میں مولانا جو کر رہے ہیں وہ پوری قوم کی آواز کے خلاف ہے ، ابھی تو مجلس عملبحال ہی نہیں ہوئی ، اس لئے انتظار ہی کرتے ہیں جو مناسب ہوگا
​