اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے بعد چند دن پہلے غازی یونیورسٹی ڈی جی خان سے تعلق رکھنے والی طالبہ سے زیادتی کا سکینڈل سامنے آیا تھا۔
زیادتی کا شکار ہونے والی طالبہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ویڈیو بیان جاری کیا تھا جس کے وائرل ہونے کے بعد پولیس نے 2 پروفیسرز کیخلاف مقدمہ درج کر لیا تھا۔ مقدمہ کے متن کے مطابق غازی یونیورسٹی کے ڈاکٹر ظفروزیر نے نشہ آور چیز پلا کر طلبہ سے زیادتی کی جس کے بعد پروفیسر خالد خٹک بھی طالبہ کو مراسم قائم کرنے کیلئے بلیک میل کر رہا تھا۔
Loading X post…
Open original post on Xذرائع کے مطابق غازی یونیورسٹی میں بی ایس فزکس کی تعلیم حاصل کرنے والی طالبہ ثنا ارشاد اور اس کے والد ارشاد احمد کی مدعیت میں یونیورسٹی کے دونوں پروفیسرز کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کیے گئے تھے جس کے بعد ڈیرہ غازی خان پولیس نے ڈاکٹر خالد خٹک اور ڈاکٹر ظفر وزیر کو طالبہ ثنا ارشاد سے مبینہ زیادتی کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔
ثناارشاد نے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے یونیورسٹی کے 2 پروفیسرز پر جنسی ہراسگی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈاکٹر ظفر وزیر نے مجھے کوئی نشہ آور چیز پلا کر زیادتی کی تھی اور ڈاکٹر خالد خٹک مجھے اپنے ساتھ مراسم قائم کرنے کیلئے بلیک میل کرتا تھا۔ بعدازاں دونوں پروفیسر نے مجھے اپنے ہاسٹل بلایا اور کہا کہ کسی کو اس بارے میں نہیں بتانا۔
Loading X post…
Open original post on Xطالبہ کا ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ دونوں پروفیسر اب میری چھوٹی بہن کو بھی بلیک میل کر رہے ہیں، میری شکایت پر اگر کوئی ایکشن نہ کیا گیا تو میں خود کو آگ لگا لوں گی جس کی تمام تر ذمہ داری غازی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پر عائد ہو گی۔ ثنا ارشاد کے ویڈیو بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین کا شدید ردعمل آیا تھا اور آئی جی پنجاب کی طرف سے ڈی پی او کو اپنی نگرانی میں تفتیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/15ghaziunisisivrsity.jpg
Advertisement





