- Joined
- Feb 19, 2014
- Posts
- 36,294
- Reaction score
- 42,080
- Points
- 218
الیکشن رکوانے کی درخواست پر سماعت ، چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دئیے کہ ہائیکورٹ کا تو اس میں کچھ لینا دینا نہیں آپ الیکشن کمیشن سے رجوع کریں آپ الیکشن کمیشن کو دی گئی درخواست کو ساتھ لگائیں اس پر جلد آرڈر کا کہہ دیں گے ، الیکشن ایکٹ پڑھیں، اس میں کیا لکھا ہے کہ الیکٹورل لسٹ کس کی ذمہ داری ہے؟
انہوں نے سوال کیا کہ آپ نے الیکشن کمیشن کو درخواست دی تو وہ کہاں ہے ؟ اگر ایسی کوئی درخواست دی گئی ہے تو وہ اس پٹیشن کے ساتھ لگائیں آپ آ گئے ہیں کہ پورے پاکستان کا ریکارڈ کھول کر بیٹھ جائیں اس سوال کا جواب دیں کہ انتخابی فہرستوں کی درستگی کس کا کام ہے؟
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں، یہ معاملہ الیکشن کمیشن کے سامنے اٹھائیں، کیا آپ نے الیکشن ایکٹ پڑھا ہے؟ ووٹر لسٹ بنانا اور اسکی سکروٹنی کرنا الیکشن کمیشن کا کام ہے۔
جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ عدالت مناسب سمجھے گی تو الیکشن کمیشن کو جائزے کی ہدایت کردے گی، جس پر درخواست گزار کے وکیل نے دستاویزات جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی
چیف جسٹسعدالت نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی
عدالت کی پٹیشنر کو الیکشن کمیشن میں دی گئی درخواست کو ریکارڈ پر رکھنے کی ہدایت

Loading X post…
Open original post on X- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/nnZVj6n/dakh11i1h1.jpg