لڑکا بن کر لڑکیوں سے شادی کرنے والی پاکستانی نژاد فرانسیسی خاتون کو پولیس نے گرفتار کیا ہے ، خاتون لڑکیوں سے شادی کرکے انہیں بیرون ملک اسمگل کردیتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں لڑکے کا بھیس دھار کر لڑکیوں سے شادی کرکے انہیں بیرون ملک لے جاکر فروخت کرنے والی نرگس نامی لڑکی کو گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار ہونے والی لڑکی کے پاس فرانس کی شہریت بھی ہے۔
پولیس کے مطابق شادی کا جھانسہ دے کر لڑکیوں کو بیرون ملک اسمگل اور فروخت کرنے والے گروہ کی اہم ملزمہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے، یہ گرفتاری ایک متاثرہ خاندان کی جانب سے دی جانے والی درخواست پر درج کیے گئے مقدمے کے تحت کی گئی۔
تازہ ترین شکار کیلئے جب نرگس آزاد کشمیر پہنچی تو ایک متاثرہ فیملی نے انہیں پہچان لیااور فوری طور پر پولیس سے رجوع کیا اور موقف اپنایا کہ ملزمہ نے لڑکا بن کر ہماری بیٹی سے نکاح کیا، کاغذات تیار کروائے اور فرانس بلوالیا، بعد میں علم ہوا کہ ہمارا داماد لڑکا نہیں بلکہ ایک لڑکی ہے، اس گروہ نے ہماری بیٹی پر تشدد کیا اور انہیں کئی مقامات پر فروخت کرنے کی کوشش کی، بہت مشکل سے فرانس میں اپنی بیٹی کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔
پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے اس کا میڈیکل بھی کروالیا ہے جس کے مطابق نرگس ایک لڑکا نہیں بلکہ لڑکی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/baish1i1h1h1.jpg
Advertisement





