Advertisement

لعل شہباز قلندرؒ کی درگاہ سے کروڑوں روپے کا سونا چوری ہونے کا انکشاف

14shbzzzqasbnlfdrt.png

تحقیقات کے بعد منیجر اوقاف سیہون زبیر بلوچ کو قصور وار قرار دیتے ہوئے معطل کر دیا گیا: ذرائع

حضرت لعل شہباز قلندرؒ کی درگاہ سے لاکھوں روپے کا سونا چوری ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انکشاف کیا گیا ہے کہ حضرت لعل شہباز قلندرؒ کی درگاہ سے 1 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کا سونا چوری ہو گیا ہے۔ درگاہ سے سونا چوری ہونے کا انکشاف سامنے آنے کے بعد انکوائری کمیٹی قائم کی گئی جس کے سامنے درگاہ کے منیجر زبیر بلوچ نے سونا چوری کرنے کا جرم قبول کر لیا ہے۔

محکمہ اوقاف کے ذرائع سے بتایا گیا ہے کہ حضرت لعل شہباز قلندرؒ کی درگاہ سے 1 مہینے کے دوران 1 کروڑ 23 لاکھ 72ہزار 863 روپے کا سونا چوری کیا گیا ہے۔ نگران وزیر اوقاف عمر سومرو نے درگاہ کا منیجر معطل کرنے کے بعد فوری طور پر مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ منیجر اوقاف زبیر بلوچ نے نے توشہ خانہ کی چابی اپنے قریبی دوست علی رضا نامی شخص کو دے رکھی تھی جو 1کروڑ 23 لاکھ 72 ہزار 863 روپے کا سونا چوری کرکے فرار ہوگیا۔ سیکریٹری اوقاف سندھ منور علی مہیسر کی طرف سے سونا چوری ہونے کی تصدیق کی گئی تھی۔

وزیر اوقاف عمر سومرو کا کہنا تھا کہ درگاہ کے منیجر زبیر بلوچ کی طرف سے انکوائری کمیٹی کے سامنے چوری کا جرم قبول کرنے کے بعد اس کو معطل اور مقدمہ درج کر کے مقدمہ اینٹی کرپشن سندھ کو بھجوا دیا ہے۔ درگاہ کے منیجر کی تنخواہ کے علاوہ پنشن روکنے کے احکامات دے دیئے ہیں اور زبیر بلوچ سے اینٹی کرپشن حکام چوری کیا گیا سونا وصول کرے گی۔

واضح رہے کہ محکمہ اوقاف کی انکوائری کمیٹی میں ایڈمنسٹریٹر محکمہ اوقاف سکھر ارشاد سموں، اوقاف کے آڈٹ افسر غلام رسول سومرو، اکائونٹس افسر محمد نواز پٹھان شامل تھے جنہوں نے تحقیقات کے بعد منیجر اوقاف سیہون زبیر بلوچ کو قصور وار قرار دیتے ہوئے معطل کیا تھا۔ وزیر اوقاف کا کہنا تھا کہ تمام دیگر درگاہوں کے منیجرز کے خلاف بھی تحقیقات کی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ زبیر بلوچ کوسیکرٹری اوقاف سندھ منور مہیسر نے حضرت لعل شہباز قلندرؒ کی درگاہ پر منیجر تعینات کیا تھا جو ریٹائرڈ ہونے کے قریب ہے اور پچھلےکئی سالوں سے سے نذرانہ باکس کی چابی اسی کے پاس ہے۔ نگران وزیر اوقاف نے بتایا کہ اینٹی کرپشن کو لکھ دیا ہے کہ زبیربلوچ سے گولڈ چوری کرنےکی فوری طور پر ریکوری کی جائے اور دیگر تمام درگاہوں کے منیجرز کے خلاف بھی تحقیقات کی جائیں گی۔
 
سید محمّد عثمان مروندی عرف لعل شہباز قلندر تو فوت ہو گئے ہیں. اب وہ کسی کے کام نہیں آنے والے.

انہیں سونے کی ضرورت کیوں پیش آ گئی؟
​
 
Advertisement
Abhay acha huwa, kissay ke kaam to aa raha hai, woh buddha to saddiyan ho gai mar gaya,. All these darbars mazars should be bulldozed and better use of the land made