لاہور کے علاقے شاہدرہ میں آئیڈیل گرلز اینڈ بوائز ہائی اسکول ميں 10 سالہ بچی کو مبینہ ریپ کا نشانہ بنایا گیا، نامعلوم طالبعلم کیخلاف مقدمہ درج کرکے پوليس نے اسکول کے پرنسپل سميت 2 افراد کو حراست ميں لے ليا۔
سماء نیوز کے مطابق واقعہ 3 روز قبل 10 فروری کو پیش آیا، جہاں تیسری جماعت کی طالبہ اسکول کے واش روم گئی، اسے نامعلوم طالبعلم نے مبینہ طور پر ریپ کا نشانہ بنا ڈالا، بچی نے گھر جا کر والدہ کو سب کچھ بتا دیا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ طالبہ کے ساتھ ریپ ثابت ہوگیا، نامعلوم طالبعلم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، تحقیقات کیلئے اسکول پرنسپل سمیت 2 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ پوليس ان کے ساتھ تعاون نہيں کررہی، انصاف نہ ملا تو وہ خودسوزی کرليں گے۔ ہم نے دفعہ 376 کے تحت مقدمہ درج کرایا ہے مگر پولیس بے حسی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔
یاد رہے کہ جمعرات 10 فروری کو طالبہ کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا، تفتیشی افسر نے بتایا کہ اسکول کا وقت ختم ہونے کے بعد طالبہ نیم بے ہوشی کی حالت میں ملی اور جائے وقوعہ سے پتہ چلتا ہے کہ طالبہ نے مزاحمت بھی کی۔ انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے مزید کہا کہ واقعے میں طلبا میں سے کوئی ملوث ہوسکتا ہے۔
دوسری جانب بھکھی کے علاقہ محلہ عید گاہ میں غیرت کے نام باپ نے 18 سالہ بیٹی کو گلا دبا کر قتل کردیا۔مقتولہ کی والدہ کی تحریری درخواست پر شوہر سمیت 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
مقتولہ کی والدہ فرزانہ کے مطابق اس کی بیٹی سدرہ عمران نامی نوجوان کے ساتھ گھر سے بھاگ گئی تھی جس کی رنجش اس کے شوہر محمد یوسف نے اپنے دل میں رکھی، اس کی عدم موجودگی میں ملزمان یوسف، خلیل اور اس کی بیوی یاسمین نے گلا دبا کر اس کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔
Keep in mind our PM is very kind to convicted criminals and our courts and generals are even more kind to criminals so who will establish Blackwater? R u expecting siasat.pk will do this for Pakistan?
Keep in mind our PM is very kind to convicted criminals and our courts and generals are even more kind to criminals so who will establish Blackwater? R u expecting siasat.pk will do this for Pakistan?
its happening all over the world...but in Pakistan, these incidents indicates how rapidly our society is getting declined... Allah ka khaouf bhi naheen raha...the repercussion of access to filthy material on net and media as going uncontrollable ... serious action of govt is required to restrain such access t the people of Pakistan...