- Joined
- Feb 10, 2020
- Posts
- 6,444
- Reaction score
- 5,189
- Points
- 178
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) نے انکشاف کیا ہے کہ لاہور کے اسپتالوں میں استعمال ہونے والی کینسر سے بچاؤ کی 2 ادویات جعلی ثابت ہوئی ہیں۔
ڈریپ حکام کے مطابق جعلی ادویات کی نشاندہی لاہور کے طبی ماہرین نے کی، جس کے بعد معاملے کی باقاعدہ جانچ پڑتال شروع کی گئی۔ تحقیقات کے دوران ادویات کی پیکنگ، لیبلنگ اور بارکوڈ میں سنگین تضادات سامنے آئے، جس پر حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
Loading X post…
Open original post on Xحکام کا کہنا ہے کہ دونوں ادویات اصل کمپنی کی تیار کردہ نہیں تھیں، جبکہ متعلقہ غیر ملکی کمپنی نے بھی ان ادویات کے جعلی ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔
ڈریپ کے مطابق جعلی ادویات کی سپلائی چین، ان کی ترسیل میں ملوث عناصر اور ذمہ دار افراد کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ حکام نے اسپتالوں اور طبی مراکز کو مشتبہ ادویات کے استعمال سے متعلق محتاط رہنے کی ہدایت بھی کی ہے۔
Loading X post…
Open original post on X





