لاہور میں طلباء کو لوٹنے والے خواجہ سرا گینگ کا سرغنہ گرفتار

10khawajasaraarrestjdhdh.png

ملک بھر کے شہری معاشی حالات کے باعث پریشان ہیں اور بہت سے نوجوان ایسے میں جرائم میں ملوث ہو جاتے ہیں لیکن اب خواجہ سرائوں نے بھی راہگیروں سے وارداتیں کرنی شروع کر دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے کینال روڈ پر واقع نرسری چوک میں ایسا ہی ایک واقع پیش آیا جس پر ڈولفن پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے طلباء کو سرراہ لوٹنے والے خواجہ سرا گینگ کا سرغنہ گرفتار کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نرسری چوک کے قریب گزشتہ رات خواجہ سرائوں نے سرراہ طلباء کو لوٹ لیا جس کے بعد مددگار 15 پر کال کی گئی تو ڈولفن ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور طلباء سے واردات کرنے والے خواجہ سرا گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا تاہم اس کے دوسرے ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

https://twitter.com/x/status/1822247720486125756
ڈولفن پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ خواجہ سرا اور اس کا گینگ اس سے پہلے بھی دوطرفہ سڑک پر متعدد راہگیروں سے اس طرح کی وارداتیں کر چکے ہیں۔ نرسری چوک میں واقع یہ پل عمومی طور پر طلباء یونیورسٹی تک پہنچنے کے لیے استعمال کرتے ہیں جہاں پر خواجہ سرا نوسربازی یا زبردستی ان سے موبائل فون اور کیش چھین لیتے ہیں۔

ڈولفن پولیس کی طرف سے گرفتار کیے گئے خواجہ سرا نے گزشتہ شام بھی ایک شہری سے 15 ہزار روپے چھین لیے تھے، متاثرہ شہریوں کی طرف سے خواجہ سرا کی شناخت کی گئی ہے اور اس کا تعلق لیہ سے بتایا جا رہا ہے۔ گرفتار کیے گئے خوجاہ سرا سے موبائل فون اور ایئربڈز بھی برآمد کر لیے گئے اور مزید تفتیش کرنے کیلئے چوکی ایل بلاک کے حوالے کر دیا گیا اور مفرور خواجہ سرا کو تلاش کرنے کیلئے مختلف جگہوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔