Advertisement

لاہور :قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم 17 سال بعد اٹلی سے گرفتار

qatlh1i1h311.jpg

لاہور: پنجاب پولیس نے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری کو 17 سال بعد اٹلی سے گرفتار کر لیا۔

پنجاب پولیس کے مطابق ابرار نامی ملزم نے 2006 میں ساتھیوں کے ہمراہ دو افراد کو قتل کیا تھا اور ملزم واردات کے بعد پہلے جنوبی افریقا اور پھر ہالینڈ فرار ہوگیا تھا۔

مجرم اشتہاری ابرار حسین پہلے ساوتھ افریقا پھر ہالینڈ فرار ہوگیا تھا۔

پنجاب پولیس نے انٹرپول سے ریڈ نوٹس جاری کروا کے ملزم کو گرفتار کیا۔ملزم کو بالآخر تین ماہ قبل اٹلی میں گرفتار کیا گیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق انسپکٹر خالد وریاہ کی قیادت میں ٹیم اشتہاری کو لے کر اٹلی سے پاکستان روانہ ہوگئی جو آج رات پاکستان پہنچ جائے گی۔

آئی جی پنجاب نے اے کیٹیگری خطرناک اشتہاری کی گرفتاری پر اسپیشل آپریشن سیل گوجرانوالہ کی ٹیم کو شاباش دی۔

انسپکٹر جنرل ( آئی جی ) پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کے مطابق گرفتارملزم ابرارکو آج رات پاکستان منتقل کیا جائے گا اور قانونی مراحل جلد مکمل کرکے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔

حکام کے مطابق رواں برس بیرون ممالک سے گرفتار اشتہاریوں کی مجموعی تعداد 129 ہوگئی ہے۔
 
Constitution Ky murderer , country ma instability ky murderer's, 9 may k baad sy riyasat ky hathoun murderer's Tu outside bhi aur country ma bhi law aur court pr slap martye hoye waisye hi phir rahye Han.....iss KO bhi chorr du