لاہور میں ڈرون کی مدد سے منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام ہوگئی ہے، ڈرون برآمد ہونے کے بعد پولیس نےمنشیات اسمگلرز کا ٹھکانہ بھی ڈھونڈ نکالا، بھاری مقدار میں منشیات برآمد۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے کاہنہ کے گاؤں رسول پور کےقریب فضا میں اڑتا ہوا ڈرون زمین پر آگرا، ڈرون کے ساتھ چھوٹے چھوٹے پاؤڈر کے پیکٹس بندھے ہوئے تھےجو زمین پر گرنے سے پھٹ گئے۔
علاقہ مکینوں اور عینی شاہدین نے واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی، پولیس اور اینٹی نارکوٹکس فورس کی ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر ڈرون اور پیکٹس اپنے قبضے میں لیے، پولیس اور اے این ایف حکام نے تصدیق کی کہ ڈرون سے بندھے ہوئے پیکٹس میں کئی کلو گرام منشیات تھیں، جسے اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔
بعد ازاں پولیس اور اے این ایف حکام نے لاہور کے مضافات میں واقع ایک گھر پر چھاپہ مار ا تو اس گھر سے مجموعی طورپر 5 کلوگرام ہیروئن، دوگاڑیاں ، ایک ڈرون اور 30 بور کی پستول برآمد ہوئی۔
اے این ایف حکام کے مطابق اس مکان سے آپریٹ کرنے والے منشیات اسمگلنگ میں ملوث ملزمان کی شناخت بھی ہوگئی ہے، جن کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
Loading X post…
Open original post on XLoading X post…
Open original post on X- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/6جاجاھھااگاگاھگاھ.jpg
Advertisement





