Advertisement

لاوارث کنٹینر سے 5 کروڑ مالیت کی الیکٹرانک اشیاء برآمد

contain11h121.jpg


کسٹمز انٹیلی جنس کراچی کے عملے کی کامیاب کارروائی سامنے آگئی,عملے کراچی بندرگاہ پر کارروائی کرتے ہوئے بلیوں کی خوراک پر مبنی لاوارث کنٹینر سے 5 کروڑ مالیت کی مہنگی الیکٹرانک اشیاء برآمد کرلیں۔ حکام کے مطابق 19 ستمبر کو کراچی پہنچنے والے مذکورہ کنٹینرکی کلئِرنس کے لئے کسی نے رابطہ نہیں کیا.

جانچ پڑتال میں کنٹینر سے 3 کروڑ روپے مالیت کی مختلف الیکٹرانک اشیا برآمد ہوئیں۔برآمد اشیاء پر قوانین کے تحت ڈیوٹی اور ٹیکسز کی مد میں 2 کروڑ روپے قابل ادا ہیں۔

ملوث مافیا کی جانب سے اس طرح کے 38 کنسائنمنٹس پہلے بھی منگوائے جا چکے ہیں۔ماضی میں یہ کنسائنمنٹس مختلف بندرگاہوں پرمنگوائے گئے، ذرائع کے مطابق کسٹمز انٹیلیجنس کی جانب سے ملوث مافیا کی نشاندہی کے لئَے تحقیقات جاری ہیں

اس سے پہلے اگست میں ایف آئی اے نےبندرگاہ پر چھالیہ سے بھرے 4 کنٹینر ضبط کرلیے تھے,ایف آئی اے حکام کے مطابق چھالیہ غیر قانونی طریقے سے اسمگل کی گئی تھی اور چھالیہ کی اسمگلنگ میں 4 مختلف کمپنیاں ملوث ہیں۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہےکہ غیر قانونی چھالیہ درآمد کرنے والی کمپنیوں میں انسہ فوڈ، کرن فوڈ، ال عزیز اور سنی فوڈ ملوث ہے۔ایف آئی اے کے مطابق چار کنٹینرز سے مجموعی طور پر 56 ٹن اسمگل چھالیہ برآمد ہوئی۔
 
کراچی اور کروڑوں کی مالیت
اس کا لاوارث ہونا بنتا ہے؟
اس کے ارب پتی وارث ہونگے اور وہ کون ہے ؟کسے نہیں پتہ؟