Advertisement

قوم کے سچے خدمتگار اگر قوم کی خدمت کرتے بیمار ہوکر ملک کی خدمت کرتے جان دے دیں انہیں ملکی ہسپتالوں

بابائے قوم حضرت محمد علی جناح مرحوم کی قائم کردہ روایت کی پیروی کرانے کو الیکشن کمیشن چند ترامیم کیساتھ الیکشن لڑنے سے قبل لازم قرار دے دے مثلاً کوئی بھی سیاسی پارٹی شخصی نام پر رجسٹر نہ کی جائے جیسے ترقی یافتہ ممالک میں ریت اور قانون پائے جاتے ہیں،دوسرا اہم لازم نکتہ کہ کوئی بھی قوم کا خادم اپنی معیاد خدمت کی دوران کسی بھی غیر ملکی علاج معالجے کا حقدار نہ ہو اسے بابائے قوم کے نقش قدم پر چلتے ملک میں انکے قائم کردہ ہسپتالوں میں ہی وہاں کی میسر اور اعلی سہولیات سے فائیدہ اٹھانا ہوگا۔

ef463d8d811a8671e14b4ea6048a9b5f_XL.jpg


اگر کسی خادم کو بیرون ملک علاج کرانا لازم قرار دیا جائے تو ایسے مخدوم کو سرکاری اخراجات پر علاج کی سہولت فراہم نہ کرنا لازم شرط قرار پائے اور اسکی سرکاری نشست مخصوص مدت بعدکالعدم قرار پائے اور اسپرضمنی الیکشن کیلئے عام خداموں کیلئے الیکشن لڑنے کی دعوت دے دی جائے۔اللہ تعالی سے اور اعلی عدالتوں اور قانون سازوں سے استدعا ہے کہ ملک کو بچاناہوگا تب ہی تو خدمت کر سکیں گے ورنہ ہندو کے مالشئے کھلاؤ گے۔
​
 
Last edited by a moderator:
بہتر ہے جو اللہ اور اللہ کے رسول pbuh نے کہا ہے اس پر ہی عمل کر لیں