نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے گزشتہ روز بزنس سہولت سینٹر کے دورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک کے نظام عدل پر سوال اٹھا دیا ۔ انوارالحق کاکڑ نے گزشتہ روز بلوچستان کے لاپتہ افرادکے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہا جا رہا ہے کہ انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے۔ پاکستان میں 90 ہزار شہری قتل ہو چکے ہیں لیکن ہمارا نظام اتنا بوسیدہ ہے کہ 9 آدمیوں کو بھی سزا نہیں دی جا سکی۔ ہمارے نظام عدل پر سنگین سوالات ہیں جنہیں ایڈریس کرنا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ اس نظام کو ٹھیک کرنا کس کی ذمہ داری ہے؟ ملک کے کریمنل اینڈ جسٹس سسٹم کو کیا کو کورکمانڈرز کانفرنس نے ٹھیک کرنا تھا؟ واپڈا نے کرنا تھا؟ یا حبیب بینک نے کرنا تھا؟ اس نظام کو ٹھیک کر لیتے کیوں نہیں کیا گیا؟نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی گفتگو پر ردعمل دیتے ہوئے سینئر صحافی وتجزیہ کار کامران خان نے پاکستان کے نظام انصاف پر سوال اٹھا دیا۔
کامران خان نے اپنے ایکس (ٹوئٹر) پیغام میں لکھا: پاکستان کی حددرجہ بدنصیبی ہے کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس آج نہ ثاقب نثار ہیں نہ عمر عطاء بندیال بلکہ عزت مآب جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ہیں مگر پھر بھی نگران وزیراعظم کو عدالتوں سے انصاف کی توقع نہیں ہے جس کا تکلیف دہ اعتراف انہوں نے آج کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعظم ملک کے پہلے وزیراعظم نہیں ہیں جنہیں اپنے ملک کے نظام انصاف سے انصاف کی توقع نہیں ہے۔ پاکستان کے آج اقوام عالم کی درجہ بندی میں انتہائی نچلی سطح پر کھڑا ہونے کی بنیادی وجہ یہی ہے۔ جب سے میں نے ہوش سنبھالا ہے یہی دیکھا کہ پاکستان کی عوام کے علاوہ اس کے وزرائے اعظم کو بھی ملکی عدالتوں سے انصاف کی توقع نہیں رہی۔
انہوں نے لکھا: کوئی کھلے عام قاضی فائز عیسیٰ کو کھری کھری سنا رہا ہے تو کوئی معزز جسٹس اطہر من اللہ تو کوئی جسٹس اعجازالاحسن پر لعن طعن کر رہا ہے۔ یہی مسئلہ ہے کہ اگر قوم کا اپنے اداروں پر عدم اعتماد کا یہ عالم ہو گا تو ملک کہاں پر کھڑا ہو گا؟ اسی وجہ سے پاکستان آج بھی وہیں کھڑا ہے جہاں کھڑا تھا؟ پاکستان آج کہاں کھڑا ہے مجھ سے بہتر آپ سب جانتے ہیں۔
Loading X post…
Open original post on X- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/12fesaaskmi.png
Advertisement





